پارٹ:4
(صابن کا کاروبار)
صابن بنانے میں کام آنے والی خام اشیاء
کسی بھی کاروبار میں خام مال ریڑکی
ہڈی کی مانند ہوتا ہے۔پارٹ 3میں اس کا کچھ حصہ بیان کیا گیا تھا ۔ باقی اس آرٹیکل
میں تحریر کیا جارہا ہے۔جو کہ صابن بنانے میں بہت کارآمد ہیں
1۔تیل ارنڈ
۔1CASTOR OIL
ارنڈ کا درخت پنجاب سی پی جنوبی ہند بمبئی ،حیدرآباد، بہار اڑیسہ میں بہت کاشت کیا جاتا ہے۔ اس سے ارزال مخسم کے نرم اور شفاف صابن تیار کئے جاتے ہیں ۔ اس تیل میں ایک خاص نقص یہ ہے کہ اس سے تیار شدہ صابن میں سے اس کی بو آتی رہتی ہے۔ چار ،پانچ ماہ پڑے رہنے سے صابن مزید بدبو دار ہوجاتاہے۔
اس کی بو کو چھپانے کے لئے اس میں کوئی تیز خوشبو شامل کر لی جاتی ہے۔ اس تیل میں السی اور بنولہ کا تیل ملا کر استعمال کیا جاتاہے جس سے زیادہ جھاگ پیدا ہوتی ہے۔ اچھے اور درمیانہ صابن میں 15سے 20 حصہ تک ملانا کافی ہوتا ہے، اس سے تیار شدہ صابن کپڑے کی ،میل اچھی طرح نہیں کاٹتا۔
2۔نیم کا تیل
۔2MARGOSA OIL
نیم کا درخت پاک وہند میں کثرت سے پایا جاتا ہے، اس کا تیل نکالنے کی طرف بہت کم توجہ دی جاتی ہے نیم کے پھل (نبولیوں)کو چھیل کر اس کا مغز لے کر کولہو سے اس کا تیل نکالا جاتا ہے۔ یہ تیل گاڑھا، سبز رنگ اور تیز بدبو دار ہوتا ہے۔ اس تیل سےجراثیم وکیڑے مارنے اور جلد کی امراض مثلاً پھوڑا پھنسی خارش وغیرہ دور کرنے کا زبر دست وصف (خوبی )ہے۔ نیم کے تیل سے سخت صابن تیار ہوتا ہے جھاگ بھی کافی دیتا ہے۔ ملک کے بڑےبڑے کارخانے نہانے کے صابن بناتے وقت اس کی معمولی مقدار شامل کر لیتے ہیں۔
3۔السی کا تیل
۔3LINSEED OIL
مختلف صنعتوں میں السی کے تیل کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔ رنگ روغن بنانے کے کا م میں یہ سب سے اہم جز ہے۔ یہ
تیل بالکل صاف ہوتا ہے۔ اس لئے اس سے ملائم اور جان صبا "یا " پیئر سوپ " قسم کے ٹرانسپرنٹ صابن تیارکئے جاتے ہیں۔
سوڈا کاسٹک کی لائی سے اس کا صابن اچھا نہیں بنتا لیکن کاسٹک پوٹاش سے اس کا صابن عمدہ تیار ہوتا ہے۔ اس کو مچھلی اور مہوا
کے تیل میں ملا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ تیل بہت جلدی خشک ہوجاتا ہے۔
4۔تیل بنولہ
.4COTTON SEED OIL
پاکستان اوردیگر ممالک میں بنولے کاتیل کثرت سے نکالا جاتا ہے۔ یہ کپاس کے بیج (بنولہ) سے حاصل کیا جاتا ہے ۔ صاف کرنے سے پہلے میلا اور کالے رنگ کا ہوتا ہے۔اس کو اچھی طرح صاف کر کے کھایا بھی جاتا ہے بناسپتی گھی بھی اس سے تیار ہوتا ہے اس تیل سے سستےصابن تیار ہوسکتے ہیں ۔ غیر مصفاتیل سے بھی صابن بنایا جا سکتا ہے۔
مگر وہ میلاہوگا ۔ صاف کئے ہوئے تیل سے اعلیٰ کوالٹی سفید صابن تیار ہوسکتا ہے ۔ اس کو دوسرے تیلوں میں ملا کر استعمال کی کیا جائے۔ اکیلا تیل سوڈا لائی میں مشکل سے حل ہوتا ہے۔ اس کا صابن مونگ پھلی کے تیل سے بنے ہوئے صابن کی طرح نرم ہوتا ہے مگر سوڈا اسلیکیٹ اور دھوبی سوڈا ملا کر سخت کیا جاتاہے۔اس میں چربی کی مناسب مقدار شامل کر کے اعلیٰ جھاگ اور کپڑو ں کو عمدگی سے صاف کرنے والے صابن تیار کئے جاسکتے ہیں۔
5۔تیل سرسوں
.5MUSTARD OIL
پاکستان اوردیگرممالک میں کثرت سے ملتا ہے۔ اس کو کڑواتیل بھی کہتے ہیں۔کھانے اور جسم وسر کو لگانے کے کام آتا ہے۔
اس سے اچھا صابن تیار نہیں ہوتا، اس لیے صابن بنانے کے
کام میں بہت کم استعمال کیا جاتاہے۔
جاری۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
English Translate
Part 4
Soap raw materials
(Soap business)
In any business, raw material is like a bone of contention. The rest is being written in this article, which are very useful in making soap.
1.CASTOR OIL
Castor tree is widely cultivated in Punjab CP South India Bombay, Hyderabad, Bihar Orissa. It is used to make soft and transparent soaps of Arzal Mukhsam. One of the major drawbacks of this oil is that it can smell like soap. After four or five months, the soap becomes more foul-smelling.
A strong scent is added to cover the odor. This oil is mixed with linseed and cottonseed oil which produces more foam. It is enough to mix 15 to 20 parts in good and medium soap, the soap made from it does not cut the dirt well of the cloth.
2. Margosa OIL
3. LINSEED OIL
Flax seed oil is very important in various industries. This is one of the most important part of a paint job. This oil is very clean. Therefore, it is used to make soft and John Saba or "Pear Soup" type transparent soaps.
Soda caustic paste does not make a good soap, but caustic potash makes a good soap. It is used in combination with fish and mahogany oils. This oil dries very quickly.
4. COTTON SEED OIL
Cottonseed oil is widely extracted in Pakistan. It is obtained from cotton seeds. Before cleaning, it is dirty and black in color. It is also thoroughly cleaned and eaten. Banaspati ghee is also prepared from it. Cheap soaps can be prepared from this oil. Soap can also be made from non-essential oils. But it will be dirty. High quality white soap can be made from refined oil. It should be used in combination with other oils. Oil alone is difficult to dissolve in soda. Its soap is as soft as a soap made from peanut oil, but it is hardened by mixing soda sulphate and washing soda. Can be done.
5.MUSTARD OIL
......................................................... Continue.......................................................















1 تبصرے
Nice
جواب دیںحذف کریںPlease do not enter any spam link in the comment box.