Ticker

6/recent/ticker-posts

چھوٹے چھوٹے تجارتی راز

    چھوٹے چھوٹے تجارتی راز

متفرق خفیہ فیکڑی فارمولے (والیم نمبر5)

(1۔مصنوعی شہد بنانا)                                ، (2۔ربڑ سولیوشن بنانا    )        ،(3۔سلولائیڈ کی چیزیں جوڑنے کا مسالہ)،( 4۔ بال سفا،پاؤڈر،کریم و سوپ صابن) (5۔حجاموں کے لیے پھٹکڑی بنانے کا طریقہ)،(6۔بواسیر انگوٹھی  المعروف بواسیری چھل)،(7۔کاجل قلُو پطَرہ بنانے کا فارمولا)، (8۔ادرک سے سونٹھ (جنجر ) بنانا)، (9۔جوہر وسمہ (مہندی)  تیارکرنا)، (10۔کراچی کا سوہن حلوہ تیار کرنا)، (11۔کاتبوں کے لیے سیاہی)

1۔مصنوعی شہد بنانا

اکثر لوگ اس سے بھی کافی فائد ہ اٹھاتے ہیں اور چند روپے سیر  کی چینی کو معمولی محنت سے اس کی شکل بد ل کر اسےفروخت کرتے ہیں اورہزاروں روپے کماتے ہیں۔اس کو بنانے کا طریقہ یہ ہے :

سامان:

کھانڈ دانہ پانچ سیر،پانی دو سیر ،کریم آف ٹار ٹار تین ماشہ۔

تیارکرنے کا طریقہ:

کھانڈ کو پانی میں ملا دیں اور اس میں کریم ملا کر پکائیں  کہ شہد کی طرح ہو جائے ۔اب اتار لیں اور دو سیر خالص شہد ہاتھ سے توڑا اور نچوڑا ہوا شامل کریں ۔بعدہ روغن پودینہ دس بوند ملا دیں ۔بالکل اصلی شہد کی طرح ہو گا۔لیکن شکل میں فوائد میں نہیں ۔کچھ عرصہ بعد چوری ظاہر ہوگی یعنی کھانڈ جم جائے گی ۔

2۔ربڑ سولیوشن بنانے کا راز

پٹرول چار پونڈ،کچا ربڑ  ½ پونڈ ،ہر دہ اجزاء کو شیشی میں ڈال کر بند کر کے رکھ دیں اور چوبیس گھنٹے پڑا رہنے دیں۔ربڑ حل ہو جائے گا۔یہ ربڑ سلیوشن ڈنلپ سولیوشن کے مقابلے پر تیار ہو گا۔ اگر کچھ گاڑھا ہو تو مناسب مقدار پٹرول مزید شامل کریں ۔رنگ دار بنانا ہوتو پہلے پٹرول میں آئل کلر سرخ شامل کریں ۔کچا ربڑآپ جوتے بنانے والے کارخانوں سے حاصل کر سکتے ہیں۔جو کچا ربڑ قطروں کی صورت میں ردی کے بھاؤ فروخت کرتےہیں ۔لاہور میں باٹا شو کمپنی ،حکیم ربڑ ورکس ،ماسٹر ربڑ ورکس ،سروس شو کمپنی ،باسکو وغیر ہ سے یہ ربڑ مل سکتاہے۔

3۔سلولائیڈ کی چیزیں جوڑنے کا مسالہ

سلولائیڈ کے ٹکڑے پانچ تولے،ایمل ایسی ٹیٹ سولہ تولے،ایسی ٹون سولہ تولے،سلفیورک ایتھر (تھِنر) سولہ تولے ۔

ایک بوتل میں سلولائیڈ (فِلم ) کے ٹکڑے ڈال کر باقی تمام اجزاء بھی ڈال دیں۔بوتل کا منہ بند کرکے رکھ دیں۔جب ٹکڑے گھل جائیں تو تیار ہے۔فونٹین پین  اور پلاسٹک کی دوسری ٹوٹی چیزوں کے لیے بہترین مسالہ ہے اور کثیر المنافع کاروبار ہے۔

4۔بال سفا،پاؤڈر،کریم و سوپ(صابن)

بال اڑانے کا شہنشاہی پاؤڈر

بیرم سلفائیڈ ایک اونس،نشائستہ چار اونس

ان دونوں کو باہم ملا لیں ۔بس تیار ہے۔ پیکٹوں میں بند کر کے فروخت کریں۔بوقت ضرورت تھوڑا سا پوڈر پانی میں گھول کر لئی سی بنا  لیں اور بالوں پر لیپ کریں ۔پانچ منٹ کے بعد دھو ڈالیں ۔بال اڑچکے ہوں گے۔

سنیماکوئین بالصفا پوڈر

بیریم سلفائیڈ عمدہ ایک سیر ،کھڑیا مٹی تین سیر

ہر دو کو اس قدر باریک پیس لیں کہ میدہ کی طرح ہو جائے ۔تیار ہے۔پیکٹوں پر خوبصورت  فلم ایکڑس کا فوٹو چھاپیے اور خوب پبلسٹی کر کے فروخت کریں۔ترکیب استعمال حسب  سابق۔

چندروپے فی پونڈ والا  بالصفا پوڈر

بیریم سلفائیڈ ½ سیر ،اوپلوں کی راکھ دو سیر کافور تین تولہ،

راکھ کو کپڑے سے چھان لیں اور بیریم سلفائیڈ اور کافور پیس کر ملا دیں۔نہایت خوشبو دار بال صفا پوڈر تیار ہے۔

عرق بالصفا

یہ وہ شے ہے کہ جو ہزارہا روپیہ کی روزانہ فروخت ہو رہی ہے۔مختلف ناموں سے  مختلف کیمیسٹ اور دوا ساز ادارے فروخت کر رہے ہیں۔

چار اونس کھولتا ہوا گرم پانی کسی صاف  بوتل میں ڈال کر ایک اونس بیریم سلفائیڈ ڈال کر بوتل کا منہ بند کر دیں ۔تھوڑی دیر تک اس مرکب کو پڑا رہنے دیں۔بعد ازاں فلٹر کر کے شیشی میں بھر لیں۔بس یہی بال اڑانے کا عرق یا لوشن ہے۔جس کا اشتہار آپ ہر اخبار میں کبھی نہ کبھی ضرور دیکھتے ہوں گے۔ضرورت کے وقت روئی کے ساتھ بالوں کی جڑوں میں لگا دیں بال اڑ جائیں گے۔

بال اڑانے کا سیا ل صابن

سب سے پہلے بال اڑانے کا عرق تیار کریں۔پھر کسی ولائیتی صابن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے کسی برتن میں ڈال کر عرق مذکورہ تھوڑا تھوڑا ڈالیں۔جس سے ذرا سخت لئی سی بن جائے ۔ان دونوں چیزوں کو لکڑی کے ڈنڈے سے ہلاتے رہنا لازمی ہے۔پس صابن (سیال)ہے۔کھلے منہ کی شیشیوں میں بند کریں۔

بالصفاصابن

اس کے استعمال سے جلد پر سیاہی اور خشکی بالکل نہیں آتی ۔عام بازاری صابن کی طرح بد بو دار بھی نہیں ہوتا۔نسخہ درج ذیل ہے۔:

انگریزی صابن تین چھٹانک ،بیرم سلفائیڈ ایک چھٹانک،سڑونیلا آئل حسب ضرورت۔

صابن کو باریک کتر لیں اور اس کو مناسب پانی میں گلا کر لئی سی بنا لیں ۔پھر بیرم سلفائیڈ ڈال کر اچھی طرح حل کر کے سڑونیلا آئل ڈال دیں اور یکجان کر کے سانچوں میں بھر کر خوبصورت ٹکیاں بنا لیں ۔بعد میں قلعی کا ورق لگا کر فروخت کریں۔شاہی باالصفا صابن تیار ہے۔

بَا ل عمر بھر نہ اگیں

نمک سانبھر دو تولہ ،تخم پیاز ایک تولہ ،کچلہ سبز کے پانی میں چار دن تک کھرل کریں۔بس دوا تیار ہے ۔بوقت ضرورت رات کو بالوں پر لیپ کر کے سو جائیں۔صبح دھو ڈالیں ۔بال عمر بھر کے لیے دور ہو جائیں گے۔

دیگر:

"کالچی سائی" ایک انگریزی دوا ہے ۔اس کو پانی میں گھول کر بالوں پر لگائیں تو بال اتر جاتے ہیں دو چار بار یہ عمل کرنے سے بال عمر بھر نہیں اگتے۔

5۔حجاموں کے لیے پھٹکڑی بنانے کا طریقہ

شب یمانی (پھٹکڑی) ایک سیر کو پیس کر قدرے پانی ڈال کر گھول لیں ۔پھر اس میں چھ ماشے ست پودینہ ذرا سی سپرٹ میں گھول کر ملا دیا جائے  اور نو ماشہ تازہ گلیسرین بھی شامل کردی جائے ۔اگر پھٹکڑی کو رنگدار بنانا ہو تو بہت معمولی سا رنگ شروع میں پھٹکڑی کو گھولتے وقت ملا لیں ۔اب اس کو واٹر باتھ پر گرم کریں۔جب پانی خشک ہو جائے تو فوراً ٹین کے سانچوں میں چکنائی لگا کر بھر دیں۔یہ پھٹکڑی حجاموں کے کام آتی ہے۔شیو کے بعد اگر اسے گالوں پر گھس دیا جاوے تو استرے کی خرابی سے دانے نہیں نکلتے ۔

6۔بواسیر انگوٹھی  المعروف بواسیری چھلّہ

تانبہ چار ماشے ،جست چار ماشے ،چاندی چار ماشے۔

سب کی تارین کھنچوا کر آپس میں ملا کر بل دے دیں۔اور چھلہ تیار کریں۔بائیں ہاتھ کی انگلی میں پہن لیں۔بواسیر خونی ہو یا بادی ،نئی ہو یا پرانی ہر حالت میں مفید ہے۔بنا کر تھوک فروخت کریں یا پرچون یہ آپ کی مرضی ہے۔

7۔کاجل قلُو پطَرہ بنانے کا فارمولا

آج کل بازار میں کاجل کی ڈبیوں اور ٹیوبوں کی بھاری مانگ ہے۔وہ لوگ جنہیں طب یا صنعت سے دور کا بھی واسطہ نہیں وہ بھی پبلسٹی کے زور پر اپنی مارکیٹ خود بنا سکتے ہیں۔

یہ کاجل کی صنعت نہایت منافع بخش کاروبار ہے۔کوئی اچھا سا نام رکھ کر بازار میں پیش کیجیے۔شاندار پیکنگ کے ساتھ مناسب پبلسٹی سے آپ کا کاروبا رکافی چمک سکتاہے۔لیجئے اب نسخہ ملاحظہ فرمایے:

ویزلین سفید ایک پونڈ، کاجل بڑھیا (چراغ کاجل) ½ پونڈ،کافور بھیم سینی ایک اونس، ست پودینہ  ½ ڈرام۔

کاجل اگر چراغ کا ملے تو بہترہے۔کیونکہ یہ طبی نقطہ نگاہ سے بے حد مفید ہے۔نہ ملے تو"کاربن بلیک"جرمنی حاصل کریں۔

ویزلین میں کاجل ملا لیں اور کافور دست پودینہ کھرل کر کے اس میں شامل کریں اور خوب پھینٹیں کہ یک جان ہو جائے ۔بس تیار ہے۔پیک کرنے کے لیے خوبصورت ڈبیاں یا ٹیوبیں استعمال کریں۔

موسم کے لحاظ سے ویزلین میں کمی یا بیشی کی جاسکتی ہے۔آنکھوں کو خوبصورت بنانے کے علاوہ کئی ایک بیماریوں میں بھی مفید اور منافع بخش کاروبار بھی۔

8۔ادرک سے سونٹھ (جنجر ) بنانا

سبز ادرک لے کر اسے کافی میں ڈال کر مٹی وغیرہ سے صاف کر لیں اور کسی موٹے کپڑے سے رگڑ کر چھیل دیں۔دوبارہ پھر یہی عمل کریں اور پھر دھوپ میں خشک کرلیں۔سونٹھ تیار ہے۔سفید بنانی ہو تو کپڑے سے چھیل کر کھڑیا مٹی کے گھول میں ڈال کر پھر نکال کر خشک  کریں۔بس سونٹھ تیار ہے۔

9۔جوہر وسمہ (مہندی)

اس نام سے خشک خضاب بازارمیں فروخت ہوتاہے۔جس کی نسبت موجد کا دعوٰی ہے کہ یہ مہندی اور وسمہ کے پتوں کا جوہر ہے۔لیکن اس کا مہندی اور وسمہ سے دور کا بھی تعلق نہیں۔نسخہ مندرجہ ذیل ہے:

ڈائمیڈو فینل ہائیڈروکلورائیڈ پندرہ گرام،سوڈیم سلفائیڈپچیس گرام۔

دونوں کو الگ الگ پیس کر ملا لیں اور بوقت ضرورت تہائی اونس میتھی لیٹڈ سپرٹ اور تین اونس مقطر پانی میں ملا کر رکھ لیں اور بالوں کو صابن سے دھو کر اچھی طرح خشک کر کے اس لوشن کو برش سے بالوں پر لگائیں۔دس منٹ میں بال سیاہ ہو جائیں۔اگر جلد پر داغ پڑ جائے تو ایک اونس پانی میں تہائی لیموں کا ست گھول کر داغوں کو دھو لیں ۔داغ معدوم ہو جائیں ۔یہ لوشن اتنا ہی تیار کریں جتنا استعمال کرنا ہو ۔زیادہ بنائیں گے تو ہو ا میں خراب ہو جائے گا۔ویسے اسے پوڈر کی شکل میں بھی ہو ا روک شیشیوں میں بند رکھیں۔

10۔کراچی کا سوہن حلوہ

 گندم کا نشاستہ  ½ پاؤ،چینی ½ سیر،پانی تین پاؤ،گھی تین چھٹانک،جائفل ½ عدد،جاوتری تین ماشہ،گوند کتیرا تین ماشہ،ٹاٹری چنے کے برابر،چھوٹی الائچی تین تولے،مغز بادام ،مغز پستہ ضرورت کے مطابق،میٹھا زرد رنگ معمولی سا ۔

الائچی ،جاوتری ،جائفل کو اچھی طرح پیس لیں۔نشاستہ ڈیڑھ پاؤ پانی میں گھول لیں۔ تھوڑے پانی میں رنگ ملا لیں۔ایک چھٹانک پانی میں گوند کتیرا بھگو دیں باقی آدھ پانی میں چینی ڈال کر آگ پر رکھیں۔ٹاٹری  ڈال کر کھانڈ کی میل اتاریں۔رنگ گوند کتیرا،جائفل و جاوتری کا سفوف یکے بعد دیگرے ملا دیں اور باقاعد ہ ہلاتے رہیں تاکہ کوئی گلٹی وغیرہ نہ رہے۔دوبارہ ابال آنے پر گھلا ہوا نشاستہ ڈال دیں۔ہلانے سے ہرگز نہ رکیں۔آگ نہ بہت تیز ہو نہ مدھم ۔جب قوام سخت ہو جائے تو گھی ایک چھٹانک ڈالیں اور خوب بھونیں۔گھی جذب  ہو جائے تو اور ڈالیں۔اسی طرح گھی ڈالتے اور بھونتے جائیں۔جب قوام خود گھی چھوڑنے لگے تب پستہ بادام وغیرہ ڈال  کرٹھنڈا ہونے پر حسب معمول ٹکڑے کاٹ لیں۔یہ حلوہ طالبعلموں اور دماغی کام کرنے والوں کے لیے بہت ہی فائدہ مند ہے۔

11۔کاتبوں کے لیے سیاہی

بیروزہ ایک سیر،تیل السی ایک سیر،چربی ایک پاؤ،موم دیسی نصف سیر،صابن سن لائیٹ حسب ضرورت۔

پہلے بیروزہ اور تیل کو پکائیں کہ اس کا رنگ سیاہ ہو جائے۔تو موم ڈال دیں ۔رنگ پھیکا پڑ جائے گا۔اب کی بار جب رنگ بالکل کالا نظر آئے تو صابن کاٹ کاٹ کر ڈالتے جائیں اور کسی چھری پر ذرا سی لے کر پانی ڈال کر حل کریں ۔جب پانی میں حل ہونے لگے تو صابن ڈالنا بند کر دیں اور کچھ  دیر بعد اتار کر نیم گرم  حالت میں ٹکیاں بنا لیں۔کاتبوں کے لیے بہترین سیاہی ہے۔

Reactions

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے