ہاتھ پر ہاتھ
دھرے
بیٹھے رہنے اور سوچنے رہنے سے آپ کی مالی پریشانیاں کم نہیں ہو سکتیں۔زندگی نام ہے
جدوجہد اور مسلسل جدوجہد کا۔ ایک چیونٹی اگر اپنے سے سات گناہ زیادہ بوجھ لے کر
پہاڑ پر چڑھ سکتی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ
انسان ہر کوشش مین کامیاب نہ ہو۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے"انسان اپنی کوشش
کے مطابق پا لیتا ہے"
کپڑے دھونے کے بہترین اورعام قسم کے صابن
بہترین اقسام کے صابن:
بطریق سرد:
1.تیل مونگ پھلی یا تل 12سیر تیل
ناریل 3سیر
2.تیل ارنڈ 2سیر تیل
مہوآ یا چربی 7 سیر
3.سوپ سٹون بڑھیا7سیر سوڈا
لائی 36 بامی12سیر
تیلوں کو کڑاہے میں ڈال دیں۔سردی میں جمے ہوئے تلوں کو
پگھلا لیں۔اب تلوں کے اوپر سوپ سٹون چھوڑ دیں تھوڑی دیر میں یہ تہہ نشین ہوجائیگا
۔اب مسد سے اچھی طرح گھوٹیں کہ گلٹی وغیرہ نہ رہے۔تو لائی یکدم ڈال کر گھوٹنا شروع
کردیں۔قوام (مکس چیزیں) یک جان ہونے پر فریموں میں بھر دیں اور فریموں کو بوریوں یا کمبلوں سے
ڈھانپ دیں۔دوسرے صابن نکال کر ٹکیاں کاٹ لیں۔یہ صابن سفید چمک دار ہورگا اسمیں رنگ
ملانا چاہیں تو حسب ہدایت ملادیں۔
دیگر:
تیل مونگ پھلی یا تل ساڑھے آٹھ سیر تیل ناریل
ڈیڑھ سیر
تیل ارنڈ ڈیڑھ سیر تیل
ہوا یا چربی ساڑھے چارسیر
سوپ سٹون عمدہ چھ سیر لائی نمبر36بامی آٹھ سیر
ترکیب مندرجہ بالا:
اور دیگر:
تیل مونگ پھلی یا تل 10 سیر تیل ناریل 2 سیر
تیل ارنڈ 2سیر تیل
مہوآ یا چربی 6 سیر
سوپ سٹون عمدہ 10 سیر لائی نمبر36 دس سیر
ترکیب مندرجہ بالا۔
اور دیگر
تیل بنولہ یا مونگ پھلی یا السی کا تیل 6 سیر،تیل ناریل ایک
سیر،تیل ارنڈ ایک سیر،تیل مہوآ یا چربی تین سیر،لائی نمبر 36 بامی ساڑھے پانچ سیر ،سٹون
عمدہ آٹھ سیر
ترکیب مندرجہ بالا۔
اوردیگر:
تیل بنولہ،مونگ پھلی،یا السی دس سیر ،تیل ارنڈ ایک سیر ،تیل ناریل ایک
سیر،تیل مہوآ یا چربی چار سیر ،سوپ سٹون سولہ سیر،لائی نمبر 36 آٹھ سیر
بطریق بالا۔
عام اقسام کے صابن:
تیل السی سولہ سیر،تیل مہوآ یا چربی چار سیر،سوپ سٹون
گھٹیا25سیر،لائی نمبر36 دس سیر
ترکیب مندرجہ بالا۔
تیل مہوآ یا چربی
8سیر تیل ناریل
2سیر
میدہ 3سیر سوپ
سٹون7سیر
نمک ڈیڑھ سیر دھوبی
سوڈا 1سیر
پانی 16سیر لائی نمبر 26بامی 8 سیر
ترکیب مندرجہ بالا پانی میں نمک حل کر کے لائی میں ملا
دیں،باقی ترکیب وہی ہے۔
عام گھریلو فارمولا؛
تیل مہوآ یا چربی پانچ سیر تیل
تل اڈھائی سیر
تیل تل یا مونگ پھلی اڈھائی سیر سوڈا کاسٹک ایک سیر
پانی 5سیر میدہ
یا بیسن ڈیڈھ سیر
سوپ سٹون1 سیر نمک
آدھا سیر
کسی لوہے یا ٹین کے صاف برتن میں نصف پانی میں سوڈا کاسٹک
حل کریں ۔دوسرے دن تک یہ لائی حل ہو کر ٹھنڈی ہو جائے گی اب باقی پانی میں نمک حل
کر کے دونوں لوشن ملالیں ۔اب میدہ اور سوپ سٹون تیل میں حل کریں۔قوام یک جان ہو
جائے تو ہلانا بند کر دیں اورفریم میں
بھر اوپر بوریاں دے دیں۔24 گھنٹے بعد صا
بن تیارہو گا۔
ایسڈ آئل تیل السی یا بنولہ 8 سیر تیل نیم 4سیر
تیل مہوآ یا چربی 6سیر بیروزہ سیر
تیل ارنڈ 1سیر لائی نمبر 36بامی11سیر
سوپ سٹون 20 سیر سوڈا
سلی کیٹ 20 سیر
بیروزہ کو تیلوں میں پگھلا لیں۔اور باقی ترکیب حسب سابق۔
مارکیٹ میں عام بکنے والا دیسی صابن:
تیل السی یا بنولہ20 سیر تیل
ارنڈ 3سیر
تیل مہوآ یا چربی
17سیر لائی 36بامی 20سیر
سوڈا سلی کیٹ 30 سیر سوپ
سٹون 20سیر
ترکیب حسب سابق۔یہ صابن اگر کافی سخت بنانا ہو تو سوپ سٹون
30عددسلی کیٹ 20سیر کر دیں۔
اور دیگر:
تیل بنولہ مونگ پھلی یا السی 4سیر تیل ارنڈایک سیر
بیروزہ ایک سیر تیل
مہوا یا چربی 4سیر
سوپ سٹون ساڑھے چھ سیر سلی
کیٹ 6سیر
لائی 35بامی ساڑھے 5سیر
اوردیگر:
تیل مہوا یا چربی چارسیر تیل
السی یا بنولہ 4سیر
تیل ارنڈایک سیر بیروزہ
ایک سیر
سوپ سٹون سات سیر نمک
آدھا سیر
سلی کیٹ 7 سیر پانی
دو سیر
لائی نمبر 36بامی ساڑھے 5سیر
گرم طریقہ سے بڑھیا صابن:
تیل مونگ یا تیل تل 8سیر تیل
مہوا یا چربی 7 سیر
تیل ناریل 2سیر تیل
ارنڈ3سیر
لائی نمبر 36 ساڑھے دس سیر سوڈا
دھوبی ایک سیر
پانی 3سیر سوپ
سٹون 8سیر
سوڈا سلی کیٹ 8سیر
اوردیگر:
تیل مہوا یا چربی 8سیر تیل
بنولہ یا مونگ پھلی 7سیر
بیروزہ 2سیر تیل
ناریل 2سیر
لائی 35بامی دس سیر
سوڈا سلی کیٹ 22سیر
اوردیگر:
تیل مہوا یا چربی 10سیر تیل
ناریل 2سیر
تیل ارنڈ 2سیر تیل
بنولہ یا السی 6سیر
بیروزہ 2سیر لائی
35دس سیر
سوڈا سلی کیٹ 30 سیر
دیسی ٹرانسپیرینٹ سوپ
یہ صابن شیشہ کی طرح شفاف اور خوبصورت معلوم ہوتا ہے۔مگر
کوالٹی میں کوئی خاص درجہ نہیں رکھتا۔
چربی 25سیر تیل
ناریل 25 سیر
تیل ارنڈ دس سیر پانی
دومن دس سیر
سوڈا کاسٹک 15سیر دھوبی
سوڈا ڈیڑھ سیر
نمک ڈیڈھ سیر کھانڈ
دانہ 1سیر
میتھی لیٹڈ سپرٹ آدھی بوتل سوڈا سلی کیٹ 1من 5سیر
رنگ حسب پسند 6ماشہ
ترکیب:۔پانی کو کڑاہےمیں ڈال کر آگ جلا دیں اور سوڈا کاسٹک
بھی ڈال دیں ۔جب یہ حل ہو جائے تو دھوبی سوڈا ،نمک اور چینی ملا دیں ۔جب یہ بھی حل
ہوجائیں توجب کہ پانی کھولنے کی آوازآنے لگے۔چربی کو پگھلالیں جب دو ابال آجائیں
تو سوڈا سلی کیٹ ڈال دیں۔اب آگ بند کر دیں اور قوام کو ہلائیں،جب سلی کیٹ حل ہو
جائے تو سپرٹ ڈال دیں اور قوام کو صرف ایک بار ہلا کر فریم میں بھر دیں۔دوسرے صابن
تیار ہو گا۔
اوردیگر:
بلا چربی کے ٹرانسپیرینٹ دیسی صابن:
تیل ناریل 20 سیر تیل
ارنڈ10 سیر
پانی ایک من 25سیر سوڈاکاسٹک
ساڑھےسات سیر
دھوبی سوڈا ایک سیر نمک
ایک سیر
سیلی کیٹ 30 سیر چینی
دانہ دار ایک سیر
سپرٹ میتھی لیٹڈ 1بوتل رنگ
حسب پسند 3ماشہ
ترکیب حسب سابق۔
سن لائیٹ جیسا بہترین صابن:
تیل ناریل 10سیر تیل
مونگ پھلی 8سیر
تیل ارنڈ2سیر بیروزہ
1سیر
رنگ زرد 2 رتی یورونائن
2رتی
پانی 1سیر لائی
36،10 سیر12چھٹانک
خوشبو سٹرونیلا آئل(سنگترہ)4،اونس
بیروزہ پگھلانے کے لیے ایک
سیر تیل رکھ لیں۔ باقی تیلوں کو آگ پر اس قدر گرم کریں کہ انگلی نہ ٹھہر
سکے تو رنگ کو پانی میں حل کر کے لائی میں
ملا کر آگ بند کر کے یکدم لائی میں کو تیل میں ملا دیں اور قوام کو اچھی طرح گھوٹ کر چھوڑ
دیں۔تقریباًآدھ گھنٹے میں خمیر اٹھے گا ۔جب قوام خوب پھولنے لگے اور نیچے کو جائے تو اچھی طرح گھوٹ دیں اور بیروزہ جو پہلے
پگھلا رکھا ہو اس میں ملا دیں۔ جب یہ حل ہو جائے تو حسب طریق خوشبو ملاکر فریم میں
بھر دیں۔دوسرے دن حسب منشاءٹکیہ کاٹ لیں۔

0 تبصرے
Please do not enter any spam link in the comment box.