ناخنوں کے لیے نیل پالش بنانے کے فارمولے (والیم نمبر1)
آج کل ناخنوں کو خوشنما بنانے کے لیے طرح طرح کے لیے انیمل استعمال میں لائے جارہے ہیں۔کئی عورتیں اس عمل کے لیے ناخنوں کو بڑھنے دیتی ہیں۔یہ دیکھا گیا ہے کہ وٹامن اے ڈی اور بی کے استعمال سے ناخن زیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں۔عام حالات میں ایک ماہ میں ناخن تین ملی میڑ تک بڑھ جاتاہے۔اس کے علاوہ کئی بار ناخنوں کو صاف کرنے کے لیے کچھ کیمیکل برتیں جاتی ہیں۔ناخنوں سے تمباکو وغیرہ کے دھبے دور کرنے کے لیے بھی کئی اشیاء برتی ہیں۔
لیکن
زیادہ بکنے والی چیز صرف نیل پالش ہی ہے۔نائیٹرو سیلولوز کو ایمائل ایسی ٹیٹ میں حل کر کے بنا لیتے ہیں یا سستی
قسم کی پالش متھیلیٹڈ سپرٹ میں روزن اور
شلیک حل کر کے بناتے ہیں۔لیکن
Morella
International Perfumer No 4, Page 26, 1951
کے
خیال کے مطابق اچھے نیل پالش کو مندرجہ ذیل ضروریات کو پورا کرنا چاہیے:
1۔ناخن
اور اس کی جڑ میں جو سیلز ہوتے ہیں ان کے لیے نیل پالش بالکل بے ضرر ہو۔
2۔رنگ
بے حد باریک ہو اور پالش میں یکساں ملا
ہو ورنہ کچھ دیر بعد رنگ نیچے بیٹھ جائے
گا اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پالش کی چمک کم ہو جائے۔
3۔ناخن
کو بہت چمکیلا کرے اور یہ چمک روشنی ،ہوا اور صابن سے دھونے کے بعد بھی قائم رہے۔
4۔ناخنوں
کے ساتھ مضبوطی سے چمٹا رہے اور لگاتے ہی چمٹ جائے ۔صابن وغیر ہ میں ہاتھ دھونے سے اتر نہ جائے ۔
5۔اتنا
سخت ہو کہ عام کام کاج میں اتر ہی نہ جائے ۔
6۔اتنا
لچک دار ہو کہ ناخن پر ٹوٹ نہ جائے ۔
7۔نیل
پالش شیشی میں ہی دو تہوں میں نہ بٹ جائے اور نہ ہی عام موسم گرما میں اتنا پھیلے
کہ بوتل ہی پھٹ جائے ۔
8۔رنگ
شیشی میں پڑا رہنے کے باوجود خراب نہ ہو ۔
9۔پالش
زیادہ سے زیادہ چار منٹ میں سوکھ جائے ۔
10۔پالش
ایسا نہ ہو کہ ناخن پر لگانے کے بعد ناخن ،کپڑے یا کاغذ پر نشان لگائے ۔اس کے
علاوہ اتنا پتلا ہو کہ ناخن پر یکساں لگایا جاسکے۔اگر زیادہ پتلا ہو گا تو پالش
انگلی کے سرے کی طرف زیادہ لڑھک جائےگا۔
یہ
سب کچھ تب ہی ہو سکتا ہے جب خالص اور مناسب اشیاء برتی جائیں۔سب سے پہلی چیز تو
سیلولوز نائیٹریٹ یا نائیٹرو سیلولوز
ہے۔یہ خالص ہونا چاہیے۔اس کے بجائے ردّی فلم
جسے ابلتے پانی میں جس میں دو تین فیصدی کاسٹک سوڈا ملا ہو دھو لینے کے بعد
استعمال کرسکتے ہیں۔اس کے بعد سالونٹ کا
نمبر آتاہے۔نیچے ایک لسٹ دی جاتی ہے:
|
نام سالونٹ |
خشک ہونے کا وقت |
درجہ کھولاؤ |
|
ایتھر پیٹرولیم ایتھر میتھائل ایسی ٹیٹ ایسی ٹون سائیکلوہکسین ایتھائل ایسی ٹیٹ میتھائل ایتھائل کی
ٹون کاربن ٹیٹرا کلو
رائڈ ایتھائل الکوحل نارمل بیوٹائل ایسی
ٹیٹ ایمائل ایسی ٹیٹ آئسو پروپائل الکوحل زائی لول نارمل بیوٹائل
الکوحل ڈائی ایتھی لین
گلائی کول مانو میتھائل ایتھر ڈائی ایتھی لین
گلائی کول مانو ایتھائل ایتھر ایتھائل ایکٹیٹ |
ایک 1،3تا2،5 2 1،2 2،4 4،8 5 6 9 8،12 13 22 4،13 34 35 45 90 |
35،40 سیٹی گریڈ 40،80 -- 56،59 -- 55،56 -- 81 -- 74،79 -- 79 -- 77 -- 78 -- 124،128 -- 137،142 -- 80 -- 138 -- 115،118 -- 134 -- 135 -- 150،160 -- |
سالونٹ
جوکہ اوپر دئے گئے ہیں خصوصاً ایتھائل ایسی ٹیٹ،بیوٹائل ایسی ٹیٹ اور ایمائل ایسی
ٹیٹ وغیرہ نائیٹروسیلولوز کو حل کرتے ہیں
۔لیکن ٹولین ،پٹرول وغیرہ سستے کیمیکلز ایسے ہیں جو نائیٹرو سیلولوز کو حل تو نہیں
کرتے لیکن اوپر درج کیے ہوئے سالونٹس کے
ساتھ ملا کر برتے جاسکتے ہیں۔اس طرح لاگت کم آتی ہے۔مثلاً ایک پونڈ ایمائل ایسی
ٹیٹ جس کی قیمت چھ روپیہ ہے ایک پونڈ پٹرول جس کی قیمت ایک روپیہ ہے ملایا
جاسکتاہے۔ٹولین بھی بہت مشہور چیز ہے۔اور ایمائل ایسی ٹیٹ سے ملائی جاسکتی ہے۔ایسی
اشیاء کو جو سالونٹ کو(بغیر اس کی خوبیوں میں کمی واقع کرنے کے ) پتلا کرنے کے لیے
برتی جاتی ہےتھنر(سلفورک ایتھر)Thinner
کہلاتی ہے۔
یہ
بات دھیان میں رکھنا چاہیے کہ جو سالونٹ بہت جلدی سوکھتے ہیں وہ اپنے پیچھے یکساں
تہہ سیلولوز نائیٹریٹ کی نہیں چھوڑتے۔اس کے علاوہ جلد خش ہونے والے سالونٹس سوکھتے
ہیں تو وہ جگہ اتنی سرد ہو جاتی ہے کہ ہوا کی رطوبت قطروں کی صورت میں سالونٹ کے
ساتھ مل کر اسے دھندلا کر دیتی ہے۔اس لیے
بہتر یہی ہے کہ جلد خشک ہونے والے سالونٹ کے ساتھ قدرے دیر سے خشک ہونے والا
سالونٹ بھی ملا دیا جائے۔
سالونٹ
کے علاوہ پلاسٹی سائزرز(Plasticizers)بھی تھوڑی مقدار میں برتے جاتے ہیں تاکہ پالش ناخن کے ساتھ اچھی طرح چمٹے،لچکیلا
ہو اور جلد ناخن سے عام گھریلو کام کاج میں چھوٹے نہیں۔کیسڑ آئل پانچ فیصدی کی
مقدار میں ایک اچھا پلاسٹی سائز ہے۔ڈائی
بیوٹائل تھیلٹ،ایمائل سٹریمٹ ،بیو ٹائل سٹریٹ اور ٹرائی فینائل فاسفیٹ وغیرہ کو
ترجیح دی جاتی ہے۔ڈائی بیوٹائل تھیلٹ اور
ڈائی ایتھائل تھیلٹ دونوں آسانی سے مل جاتے ہیں اور ویسے بھی اچھا کام کرتے ہیں۔
جیسا
کہ پہلے درج ہو چکا ہے،نائیٹروسیلولوز کا سولیوشن اگر نہ ملے تو سیلولائیڈ کو کام
میں لائیں۔یہ ایک ایسی مکمل چیز ہے جس میں ریزن وغیرہ سب موجود ہوتے ہیں۔صرف اسے
حل کرنے کی بات ہے۔اسے حل کرنے کے لیےعموماًایمائل ایسی ٹیٹ و ایسی ٹون کا مرکب
برتا جاتاہے۔بیوٹائل ایسی ٹیٹ بھی اچھی چیز ہے۔لیکن ایمائل ایسی ٹیٹ آسانی سے مل
جاتاہے۔ایک کو دوسرے کی جگہ برتا جا سکتا ہے۔نائیٹر و سیلو لوز کو ہمیشہ پہلے
ایمائل یا بیوٹائل ایسی ٹیٹ میں حل کرلیں۔اس کے باقی ماندہ چیزیں
ملائیں۔نائیٹروسیلولوز کی مقدار چھ فیصدی سے لے کر تیرہ فیصدی تک رکھتے ہیں۔اس کی
کمی بیشی سے اور تھنر کا اضافہ سے (اگر سستا کرنا مقصود ہو) مال گھٹیا تیار کیا
جاسکتاہے۔لیکن یا د رہے کہ تھنر کے اضافہ کے بعد جو مال تیار ہو اس میں نائیٹرو
سیلولوز چھ فیصدی سے کم نہ ہو یعی پہلے آٹھ یا دس فیصدی نائیٹروسیلوز یا سیلولائیڈ
والی چیزیں تیار کریں اور بعد میں حسب ضرورت تھنر ملا لیا جائے ۔چونکہ پٹروں میں
بہت بو ہوتی ہے اس لیے اس کی جگہ پیٹرولیم ایتھر برتتے ہیں۔نیچے چند فارمولے دیئے
جاتے ہیں:
سیلولائیڈ
آٹھ حصہ،ایسی ٹون ستر حصہ،ایمائل ایسی ٹیٹ یا بیوٹائل ایسی ٹیت پچاس حصہ،رنگ حسب ضرورت جو الکوحل اور تیل میں
حل ہونے والا ہو ۔
سیلولائیڈ
کو ایمائل ایسی ٹیٹ میں ملا کر دو تین دن تک پڑا رہنے دیں۔جب پوری طرح حل ہو جائے
تو اس میں رنگ اور ایسی ٹون کا مرکب ڈال دیں۔نیچے ایک فامولا دیا جاتاہے:
ایمائل
ایسی ٹیٹ ½ پونڈ،ایسی ٹون ایک پونڈ،تھنر دو پونڈ،میتھیلیٹڈ سپرٹ ساڑھے چار پونڈ،فلم کے صاف شدہ ٹکڑے آٹھ
اونس،رنگ کارمائن چار اونس۔
بے
کار فلم کے ٹکڑے جو کہ کباڑیوں سے سستے
داموں پر مل جاتاہیں۔خرید لیں اور سوڈا لائی نمبر دس (ایک چھٹانک سوڈا کاسٹک،بارہ چھٹانک پانی میں حل
کرلیں یہ سوڈا نمبر دس ہے)میں ڈال کر رکھ دیں۔فلم کے ٹکڑے سوڈا لائی میں ڈوب
جائیں۔پانچ چھ گھنٹہ بعد سوڈا لائی سے نکال کر صاف پانی سے دو تین بار دھو
لیں۔ٹکڑے نہایت سفید و شفاف ہو جائیں گے۔ان کو قینچی سے قطرلیں۔ان ٹکڑوں کو ایمائل
ایسی ٹیٹ و ایسی ٹون اور تھنر کو ملا کر کارک لگا دیں۔ دو تین دن کے بعد جب ٹکڑے
حل ہو جاویں تو سپرٹ تھوڑی تھوڑی ڈالتے جاویں اور کسی صاف لوہے یا شیشے کی سلاخ سے
ہلاتے رہیں۔ایک دم سپرٹ نہ ڈالیں ۔جب سپرٹ
حل ہو جائے تو رنگ ڈال دیں اور خوب ہلائیں بعد میں شیشیوں میں بھر لیں۔
یہ سستا فارمولا ہے اور ویسے ٹھیک ہے لیکن اس
فارمولا کے بارے میں جہاں تک میری ذاتی راے کا تعلق ہے وہ یہ ہے کہ سیلولائیڈ ان فارمولوں میں قیمتی
اور قدرے مشکل سے ملنے والی چیز ہے۔اس میں تو بچت ہوتی ہے ۔ایسی ٹوں اور ایمائل ایسی ٹیٹ کا ہم وزن مرکب تین ساڑھے روپیہ کے قریب پڑتاہے۔نصف اونس کی شیشی پر دس نئے پیسے کا یہ
مکسچر خرچ ہو گا اور اگر میتھی لیٹڈ سپرٹ والا مرکب برتیں تو قیمت چھ نئے پیسہ پڑے۔
اس
کے برعکس میتھی لیٹڈ اور تھنر کی بو کو کنٹرول میں کرنا مشکل
ہے۔جہاں ایمائل ایسی ٹیٹ وایسی ٹون والی نیل پالش خوشگوار کیلے کی بو دے گی وہاں
میتھی لیٹڈ سپرٹ والی نیل پالش ناگوار گزرےگی۔سستی نیل پالش کے تحت مندرجہ ذیل
فارمولا دیا گیا ہے:
ایمائل
ایسی ٹیٹ دو چھٹانک ،میتھی لیٹڈ سپرٹ ½ سیر ،سندرس ½ چھٹانک ،چپڑا لاکھ ایک چھٹانک،سپرٹ
میں حل ہونے والا لال رنگ چھ ماشہ۔
سپرٹ
میں تمام اشیاء کو ملا لیں اور رات بھر پڑا رہنے دیں،صبح کو چھان کر شیشیوں میں
بھر لیں۔نہایت ہی چمک دار نیل پالش تیار ہے مگر دیر تک ناخنوں پر قائم نہیں
رہتا ۔مارکیٹ کے قابل ہے۔
ویسے
یہ فارمولا کافی سستا ہے لیکن جیسا کہ اوپر درج ہو چکا ہے یہ ناخنوں پر دیر تک ٹکے
گا نہیں ۔جب سالونٹ اڑ جائے گا تو پیچھے ایک پتلی سی سندرس اور چپڑا لاکھ کی تہہ
رہے جائے گی۔یہ تہہ نائیٹرو سیلولوزیا سیلولائیڈ کی طرح لچکیلی اور سخت نہیں ہوتی
۔اس لیے دیر تک ناخنوں پر قائم نہیں رہتی۔
اس کے علاوہ اس فارمولا میں ایمائل ایسی ٹیٹ ضروری نہیں ہے لیکن سپرٹ کی بو کو قدرے
دبانے کے لیے اسے استعمال کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ عام بڑھیا قسم کے نیل پالش میں
کیلے کی خوشبو آتی ہے۔یہاں ایمائل ایسی ٹیٹ بطور خوشبو بھی برتا گیا ہے۔ تاکہ
بڑھیا نیل پالش جیسی بو ہو۔


0 تبصرے
Please do not enter any spam link in the comment box.