Ticker

6/recent/ticker-posts

لکڑی کے کام کے لیے ریگ مال /Sand Materials for Woodworking

        چھوٹے چھوٹے تجارتی راز

(والیم نمبر13)

لکڑی کے کام کے لیے ریگ مال

ضروری اشیاء:(1)لوہے کی صاف چادریں(2)نمبرمی چھلنیاں ،کُٹا ہوا کانچ  چھاننے کے لیے۔(3)لوہے کا وزنی پائپ کا ٹکڑا یا رولر کانچ کو جمانے کے لیے(4)برش جیسا کہ پینٹروں کے پاس ہوتاہے۔لعاب گوند کا کاغذ پر یکساں لگانے کے لیے۔(5)تختے کی میز کاغذ کو گوند لگانے و پھیلانے کے لیے۔(6)ہاون دستہ کانچ کو ٹنے کے لیے۔

خام اشیاء:گونک کیکر اصلی،سریش اعلیٰ قسم  ،کانچ کی ٹوٹی ہوئی چمنیاں،بوتلیں خاص،سوڈا لیمن کی ٹوٹی ہوئی بوتلوں کا کانچ،کاغذموٹا ،کپڑا معمولی ،کاغذ معمولی کپڑے کی پشت پر لگانے کے لیے ۔

خاصیت:لکڑی لوہے وغیرہ کی چیز پر گھسنے سے فوراً کانچ کپڑے کاغذ سے الگ نہ ہو جاوے بلکہ ریتی کی طرح چیز کو صاف کرتا چلا جاوے۔

ریگمال جو لوہے پیتل کے لیے کا م کرتاہے

اس کے بنانے کا طریقہ بھی لکڑی والے ریگ مال کی طرح ہے۔مگر اس میں کانچ سوڈا لیمن والی بوتلوں کا استعمال ہوتاہے۔اس کو سیاہ کرنے کے لیے بلیک لیڈ یا بلیک لمپ جو عام زنگ سازی کا سامان بیچنے والوں سے مل سکتاہے۔استعمال کرتے  ہیں اس کے لیے لعاب بجائے گوند کے سریش کا تیار کیا جاتاہے۔یہ بجائے کاغذ کے  کپڑے پر بنایا جاتاہے۔کپڑے کی پشت پر معمولی کاٖغذ بھی چڑھا دیتے ہیں یا صرف کپڑے پر بھی تیار ہو سکتاہے۔بدستور میز پر کپڑے کو بچھا کر لعاب سریش لگا کر چھلنی سے کانچ پھیلا کر لکڑی والے ریگ مال کی طرح تیار کر لیں۔چھلنی اور ریگمال کا نمبر نقشہ سے معلوم کریں۔

نقشہ

120-100-80-70-60-50-40

نمبر چھلنی

0-1/2 -1-1 ½-2-2 ½ -3

نمبر ریگمال

نوٹ:یعنی ایک سو بیس میش کی جالی سے چھنے ہوئے کانچ کا صفر نمبر کا ریگ مال ہو گا۔گھٹیا ریگ مال صرف ریت کاغذ پر جمایا جاتاہے۔

Business Idea No.2

بے بو کسٹرائیل کی شیشیاں بھرنا

بازار میں چھوٹے چھوٹے پیکٹوں یا شیشیوں میں بن پیکنگ جو کسٹرائیل فروخت  ہو رہا ہے اس کے بنانے کا راز یہ ہے کہ آپ بذریعہ مشین صاف کردہ ریفائن کسٹرائیل سوا ستک یا ٹامکو کا بند کنستر خریدیں۔اور اس کو  چھوٹی چھوٹی شیشیوں دو دو یا چار چار اونس میں بھر لیں۔کسٹرائیل بھرنے کی شیشیاں آپ کو شیشیاں کارک وغیرہ فروخت کرنے والوں کے ہاں عام مل جائیں گی۔اور کسٹرائل کے رنگین لیبل بھی ان کے ہاں سے مل جائیں گے۔لیبل کے نیچے جگہ خالی ہو گی۔وہاں آپ اپنی فرم کا نام چھپوا لیں۔غرضیکہ پیکنگ آپ بازار سے شیشی کسٹرائیل کی دیکھ کر اندازہ لگا سکتے ہیں۔

Reactions

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے