والیم نمبر 6
(صابن بنانے میں کام آنے والی خام اشیاء)
!ناظرین
کسی بھی کاروبارکو شروع کرنے سے پہلے اس کی مکمل جانکاری بہت ضروری ہے ۔ جیسے کہ ہم صابن کے کاروبار کے سے متعلقمرحلہ وارپڑھ رہے ہیں۔جس میں ہمارے پانچ مرحلہ مکمل ہوچکے ہیں۔ جس میں ہم نے سیکھا کہ صابن کا کاروبار کیسے شروع کیا جائے اور ہمیں کن اشیاء کی ضرورت درکار ہے۔ تاکہ کاروبار شروع کرتے وقت ہمیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس میں مزید کچھ چیزیں ہیں جن کا جاننا آپ کے لئے بہت ضروری ہے۔ جوکہ ہم پارٹ نمبر6میں سیکھیں گئے۔
تیلوں کی صفائی
یہ نہایت ضروری ہے کہ ہر قسم کے صابن خصوصاً بڑھیا صابن
،صاف بے بو اور اعلٰی کوالٹی کے تیلوں سے تیار کیے جائیں۔ ورنہ صابن گٹھیا کوالٹی
کا تیار ہو گا ۔صابن سے اس تیلی کی بو آئی
گی ۔صابن کا رنگ میلا اور بد نما ہوگا تیل کو چربی کے طریقے پر صاف کیا جا سکتا ہے
مزید طریقے ملاحظہ فرمائیے۔
بزریعہ بھاپ
بڑے بڑے کارخانوں میں تیلوں کوبھاپ کے ذریعہ صاف کیا جاتا ہے وہ اس طرح کہ تیل کو بھاپ دے دے کر ایک گھنٹہ تک ابالا جاتا ہے جس سے تیل کا رنگ سفید ہو جاتا ہے اور بدبو بھاپ کے ساتھ اڑ جاتی ہے۔ میل مٹی تیل کے نیچے بیٹھ جاتی ہے۔اس طریقہ سے تیل نہایت صاف و خوشنما ہو جاتا ہے۔
بذریعہ گاچنی مٹی
کئی تیلوں کا رنگ بہت گاڑھا ہوتا ہے۔ اگر ان سے صابن تیار
کیا جائے تو بد شکل و میلا تیار ہو گا ۔ تیل کو نرم آگ پر گرم کر کے کئی روز تک
دھوپ میں ڈھک کر رکھنے سے اس کا رنگ سفید ہوجاتا ہے ۔کم سرمایہ حضرات کے لیے گاچنی مٹی سے تیل کو
سفید کرنے کا طریقہ سپرد قلم کیا جاتا ہے:
"تیل کو پہلے بھاپ کے ذریعے اچھی طرح گرم کیا جاتا ہے
جس سے اس کا گاڑھا رنگ دور ہو جاتا ہے میل نیچے بیٹھ جاتی ہے ۔اس میں2 یا 3 فیصد
گاچنی مٹی پیس کر ملا دیں اور نہایت نرم آگ پر پکائیے ابالنے کی ضرورت نہیں اس بات
کا بھی خیال رہے کہ آگ کی لو کڑاہی کے ساتھ نہ لگے۔ اس سے تیل جل جانے کا اندیشہ
ہے تیل اتنا گرم رہے کہ اس میں انگلی نہ ڈالی جا سکے تیل کو متواتر ایک گھنٹہ
ہلاتے رہیں اس سے تیل کا رنگ نکھر آتا ہے۔ اب اس تیل کو بنا ہلائے 2 گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں جب گاچنی مٹی مکمل طور پر تہ نشین
ہو جائے تو نہایت ہوشیاری سے اوپر کا تیل نتھار لیں۔یہ تیل نہایت سفید اور صاف
ستھرا ہو گا۔"
دو آسان طریقے
بیس سیر تیل کو کڑاہی میں ڈال کر ایک چھٹانک گندھک کا تیل ملادیں اور اچھی طرح
ملائیں اب اس میں ایک چھٹانک پسی ہوئی پھٹکڑی ملا کر تین دن تک ڈھک کر رکھ دیں ہر روز تیل کو ایک بار ہلا دیا کریں چوتھے
روز صاف اور نتھرا ہوا تیل احتیاط سے الگ کر لیں۔
بیس سیر تیل میں ایک چھٹانک سوڈا کاسٹک ڈیڑھ چھٹانک پانی
میں حل کر کے ڈال دیں اور لکڑی سے ہلا کر دھیمی دھیمی آگ پر گرم کریں جب انگلی نہ جاسکے تو اتار کر ڈھک دیں ۔24
گھنٹہ کے بعد تیل نتھار لیں۔
صابن بنانے کے لیے پانی
صابن کا کام شروع کرنے سے پہلے اس بات کی جانچ پڑتال ضروری
ہے کہ جس پر یہ کام شروع کیا جارہا ہے وہاں صابن بنانے کے لیے موزوں پانی بھی دستیاب
ہوتا ہے یا نہیں۔ کھاری و بھاری پانی صابن بنانے کے لیے مناسب نہیں ۔ ان سے بنے
ہوئے صابن بہت مشکل اور دیر سے جھاگ دیتے ہیں اسلیےعوام ایسے صابن کو پسند نہیں
کرتے صرف ہلکا اور میٹھا پانی ہی صابن بنانے کے کام آتا ہے ۔ہلکے پانی کی پہچان کا
آسان طریقہ یہ ہے کو اگر آپ اس سے تیار شدہ صابن استعمال کریں گے تو وہ فوراً جھاگ
دینا شروع کر دے گا ۔ صابن نہانے کا ہو یا کپڑے دھونے کا فوراً جھاگ دے تو سمجھ
لیں کہ یہ ہلکے اور میٹھے پانی سے تیار ہوا ہے اسی طرح جس پانی کے لگتے ہی صابن
جھاگ دے دے تو وہ پانی صابن بنانے کے لیے موزوں ہے۔
پمپ اور میٹھے کنووں کا پانی ہلکا ہوتا ہے ہر وہ پانی جو پینے میں لذیز ہو صابن بنانے کے
لیے اچھا ہے۔
جس جگہ پر صابن بنانے کا کاروبار کیا جائے وہاں پانی کا نلکا ، موٹرپمپ یاکنواں
ضرور ہونا چاہیے تاکہ ضرورت کے مطابق پانی
فوراً لے لیا جائے۔
صابن کے رنگ
صابن کو خوشنما بنانے کے لیے مختلف رنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ صابن بنانے کے لیے وہ رنگ استعمال نہیں کیے جاتے جن سے کپڑے رنگے جاتے ہیں۔ اس غرض کے لیے آج کل کولتار سے بنے ہوئے صابن کے رنگ فروخت ہوتے ہیں ۔ جب آپ رنگ خریدیں تو یہ کہہ کر خریدیں کہ آپ کو صابن کے رنگوں کی ضرورت ہے۔ یہ رنگ ایسے ہونکہ کاسٹک سوڈا سے کمزور نہ ہونے پائیں اور صابن کی بناوٹ پر بھی اثر انداز نہ ہوں چند دنوں میں اڑ نہ جائیں یا خوشبو کے اثر کو خراب نہ کریں ایک اور بات کا خاص خیال رکھیں کہ خوشبو کے مطابق ہی رنگ استعمال کیا جائے یعنی گلاب کی خوشبو ہو تو گلابی رنگ وغیرہ ۔
صابن کے رنگ پانی
اور تیل میں حل ہو جاتے ہیں۔ استعمال کر تے وقت ضرورت کے مطابق رنگ لے کر اس کو
تھوڑے سے پانی یا تیل میں اچھی طرح حل کر کے چھان لیں ۔اب اس کو صابن بنانے کے
تمام تیل میں حل کر لیں یا اس کو صابن کی لائی
میں ملا کر خوب گھوٹیں تاکہ تمام صابن میں
گھل مل جائے رنگ کو ہر صورت تھوڑے سے تیل
میں ملا کر پھر سارے تیل میں ملائیے۔ براہ
راست تیل میں رنگ نہ ملایا جائے اس سے رنگ
کی گلٹیاں رہ جاتی ہیں اور یکساں نہیں ہوتا ہے۔
رنگ ہمیشہ اتنی مقدار میں ملائیں کہ صابن خوشنما نظر آئیں
کئی رنگ تیل میں حل ہو جانے پر بھی ظاہر نہیں ہوتے لیکن جب صابن کی لئی سی بن جاتی
ہے تو ظاہر ہوتے ہیں۔
کئی رنگ سرد پانی کی بجائے گرم پانی میں حل ہوتے ہیں ۔ صابن
میں رنگ برنگے شیڈز پیدا کرنے کے لیے مختلف رنگ کم وبیش مقدار میں ملا دیئے جاتے
ہیں۔
صابن کو ہلکا رنگ دینے کے لیے 3 ماشہ رنگ ایک من صابن کے
لیے کافی ہے۔ گاڑھا رنگ کرنے کے لیے 2 تولہ رنگ کافی ہوتا ہے اس سے زیادہ ہرگز
نہیں ڈالنا چاہیے۔
چند اہم رنگ:
پیلا رنگ (سوپ ییلوکلر،میٹانل ییلو)
لال رنگ (کارڈنل
ریڈ بی)
گلابی رنگ (پون
سیو،درملین)
نیلا رنگ (متھلین
بلیو)
بھورا رنگ (سوپ
براون)
سبز رنگ (الڑامرین،کروم
گرین)











3 تبصرے
Nice
جواب دیںحذف کریںThanks for watching
حذف کریںNice
جواب دیںحذف کریںPlease do not enter any spam link in the comment box.