Ticker

6/recent/ticker-posts

Toy Making Business

کھلونے بنانے کا کاروبار

لکڑی کے برادے سے کھلونے بنانا


لکڑی کا بورا(برادہ) چھلنی سے چھان کر سوڈا سلی کیٹ ملا کر سخت گوند لیں اور لکڑی مٹی یا دھات کے دو طرفہ سانچوں میں دبا کر مختلف کھلونے بنا لیں۔یہ سانچے حسب پسند بنوائے جاسکتےہیں ۔کھلونے جب سوکھ جائیں تو ان کو شوخ رنگوں سے رنگ لیں۔اس کام کے لیے عمارتی رنگ و روغن کام میں لایا جائے ۔آنکھ ،ناک  اور منہ وغیرہ برش سے بنا لیں۔وزن میں ہلکے دیکھنے میں خوبصورت اور مضبوط کھلونے بنیں گے۔سوڈا سلی کیٹ کی بجائے گوند یا سریش کا لعاب چاولوں کی پیچ(مانڈ)بھی کام میں لائی جاسکتی ہے۔اگر واٹر پروف اور بہت مضبوط کھلونے بنانا درکار ہو تو فرنچ پالش یا وارنش سے برادہ گوند کر کھلونے بنائیں اور حسب سابق سکھا کر رنگ کریں۔

ہاتھی دانت کی مانند کھلونے بنانا


کھر یا مٹی دو حصہ کا نصف لے کر اس میں سوڈا سلی کیٹ ملا لیں اور پانی کی مدد سے گوندیں پھر باقی ایک  حصہ تھوڑا تھوڑا ملاتے جائیں اور پانی لگا لگا کر گوندھتے جائیں ۔پانی بجائے فرنچ پالش یا وارنش کا استعمال کھلونے کو مضبوط بناتاہے۔ہاتھی دانت کی مانند کھلونے معلوم ہونگے۔رنگ کی ضرورت نہیں۔

سنگ مر مر کی طرح سفید اور سخت کھلونے

بیرٹس(سنگ مرمر کا سفوف) یا سفید سرمہ یا کوئی اور سفید پتھر کا پوڈر آٹھ حصہ میں دو حصہ زنک آکسائیڈ یا لیڈ آکسائیڈ ملا کر سوڈا سلی کیٹ سے گوند کر کھلونے بنائیں ۔رنگ کرنے کی ضرورت نہیں ۔بالکل سفید سنگ مرمر کے تراشے ہوئے معلوم ہوں گے۔مجسمے بنا کر فائد ہ حاصل کیا جاسکتاہے۔سانچوں کو ہر مرتبہ ویسلین لگا کر  تر کر لیا کریں۔

پلاسٹر آف پیر س کی اشیاء بنانا

اگر پیر س کے پلاسٹر سے کھلونے بنانے ہوں تو لکڑی کے سانچے لے کر ویسلیں یا وائیٹ آئل سے چکنا کر لیں۔پلاسٹر کو پانی میں گاڑھا گاڑھا گھول کر ان سانچوں میں بھر دیں۔چند منٹ کے بعد یہ جم جائے گا ۔سانچے کھول کر کھلونے نکال  لیں ۔اگر  پانی میں تھوڑی پھٹکڑ ی ملا کر پلاسڑ گھولا جائے تو جلدی جم جاتاہے۔اور مضبوط بھی ہو جاتےہیں۔

اگر پکچر پلیٹ بنانا ہو تو رنگین و خوبصورت چھپی ہوئی تصویر یا طغرے لے کر اور ان کے سائز کی مناسبت سے ٹین یا پیتل کی ٹرے جو زیادہ گہری نہ ہو ،لے کر اچھی طرح صاف اور سطح کو چکنا کر لیں اس کے بعد تصویر کو چھپی ہوئی طرف سے گیلا کر کے ٹرے کے درمیان چپکا دیں کہ شکن نہ رہے۔اب پلاسٹر کو گاڑھا گاڑھا گھول کر چار پانچ سو د موٹا بھر دیں ۔چند منٹ بعد جم جائے گا اسے آہستہ سے تھپ کر یا دباؤ دے کر نکال لیں۔تصویر پلیٹ پر جم جائے گی ۔جمی ہوئی پلیٹ نکالتے وقت احتیاط سے کام لینا چاہیے۔کیونکہ ٹوٹنے کا احتمال ہے۔

تسبیح کے دانے اور بٹن بنانا

چپڑالاکھ سات تولے،شنگرف یا ورمیلین عمدہ یا سندھور تین تولے ۔

لاکھ  کو گلا کر اس میں  ورمیلین ملا کر اچھی طرح آمیز کر کے گرم گرم  کرشٹ بنا کر کھانڈ کی گولیاں بنانے کی مشین پر اس مسالے کے دانے بنا لیں اور گرم تار  کے ذریعے یا سوئی سے سوراخ کر کے تسبیح بنا لیں۔اگر مشین نہ ہو تو دانوں کے سائز کے ٹکڑے جو گرم ہوں  دوچکنی پلیٹوں کے درمیان گھما کر گول دانے بنائے جاسکتے ہیں۔بعد میں سوراخ کرلیں۔یہ دانے  دیکھنے میں  بالکل مونگے کے معلوم ہوں گے۔اس سے تسبیحیں،بنیکلس  وغیرہ بنائے جا سکتےہیں۔مختلف سائز کے دانے بنا کر بندے ،ٹاپس،ہار اور کانٹے  وغیرہ بہت سی چیزیں بنائی جاسکتی ہیں۔اگر  ورمیلین یا شنگرف کی بجائے کوئی اور رنگ ملائیں گے تو اسی رنگ کے دانے تیار ہونگے ۔مثلاً پیوڑی سے زرد ،ہرمچی سے کتھی ،پرشین بلو سے نیلے اور کاجل سے کالے ۔اگر ہاتھی دانت کی مانند سفید دانے بنانے ہوں تو رنگوں کی بجائے لیڈ آکسائیڈ ،زنک آکسائیڈ ،میگنیشیم کاربونیٹ اور سنگ مرمر کا سفوف  وغیرہ میں سے کوئی ایک یا سب ملا کر دانے بنائے جاسکتے ہیں۔اس سے آپ سانچوں کے ذریعے ساڑھی  کے بروج نائی پین ،کوٹ اور سویٹروں کے لیے نئے نئے کے ڈیزائن کے بٹن  ،قمیضوں کے بٹن اور دیگر چیزیں بنا سکتےہیں۔


Reactions

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے