ناخنوں کے لیے اشیاء)(والیم نمبر)2)
ایک اچھا فارمولا نیچے درج کیا جاتا ہے:
نائیٹرو
سیلولوز دس حصہ،ڈائی بیوٹائل تھیلٹ پانچ حصو،پالی سٹائرین Polystyreneیا گم ڈامر یا سلفانا مائیڈ فار ملڈی ہائیڈ ریزن آٹھ حصہ،ایتھائل ایسی ٹیٹ
پندرہ حصہ ،ایسی ٹون پانچ حصہ،ایمائل ایسی ٹیٹ بیس حصہ،ٹولین Tolueneتیس
حصہ،رنگ حسب ضرورت۔
امریکہ میں مندرجہ زیل فارمولا پیٹنٹ
کروایا گیاہے:
(U.S.Patent N22,195,971)
اس
میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ پالش سوکھ کر سکڑ نہیں جاتا۔ناخن کے کونے سے
پالش جلد اکھڑنا نہیں شروع کردیتا۔نہ ہی
رنگ خراب ہوتا ہے اور نہ ہی شیشی میں ہی گاڑھا ہو جاتاہے۔چمکدار ہے اور دیر پا ہے۔
سیلولوز
نائیٹریٹ دو تا تین حصہ،الکوحل سات تا بیس حصہ،بیوٹائل ایسی ٹیٹ تین تا انیس
حصہ،ٹولین Toluene))تین تا انیس حصہ،Propyl Metha Crylate Resin پندرہ حصہ،پلاسٹی سائینر ر دو تا تین حصہ،رنگ حسب ضرورت۔
ریزن
کا استعمال نیل پالش کے عمدگی پر بہت اثر ڈالتا ہے۔
Sulphonamid
Eformalde Hyde Alkyd Polyvinyl Resins Polysty Pene Damarیا ڈامر
(یہ
اتنا اچھا نہیں ہے)اس مقصد کے لیے بہت اچھے ہیں۔روزن یعنی بروز بیکار ہے۔جو بھی
روزن ڈالا جائے وہ لچکیلا ہو ۔اچھی طرح سے
چپکے ،بہت چمک دینے کے ساتھ ساتھ نیل پالش کے دوسرے اجزاء پر کوئی برا اثر نہ
ڈالے،اس کا رنگ اور سختی بھی قابل قدر خصوصیتیں ہیں۔
جہاں
تک رنگ کا تعلق ہے۔یہ وزن میں ہلکے پھلکے ہونے چاہیں تاکہ تہہ نشین نہ ہو
جائیں اور رنگ ایسا ہونا چاہیے جو بے ضرر ہو ،نیل پالش کی زیادہ سے زیادہ چھ قسمیں
ہوں،ورنہ رنگ کو کنڑول کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے،یہ اچھا ہے کہ نیل پالش اور لپ
سٹک ایک ہی شیڈ کی بنائی جائے ،رنگ تیل اور سپرٹ میں حل ہونے والے ہوں،مناسب
مقدارمیں خوشبو بھی دی جاسکتی ہے۔
لیکن
تیاری سے پہلےیہ سمجھ لیا جائے کہ اس کام میں آگ لگنے کا بہت خطرہ رہتاہے۔دوسری
بات یہ ہے کہ نیل پالش کی تیاری بہ نسبت
دوسری چیزوں کے ایک مشکل چیز ہے۔نائیٹروسیلولون کو اگر خشک ہو تو ذرا سے دباؤ یا آگ لگنے سے ڈائنا میٹ کی طرح دھماکہ دیتا ہے۔اس لیے اسے
ہمیشہ سولیوشن کی صورت میں خریدتے ہیں۔خود بنانا نہایت خطر ناک ہے۔البتہ سیلولائیڈ
ایک ایسی چیز ہے جو اس کا بہترین بدل ہے۔سیلو لائیڈ میں نائیٹروسیلولوز اور کافور
ملا رہتا ہے۔کافور کا وہی فائدہ ہے جو ریزن کا ہے۔اس لیے اس صورت میں مزید ریزن
ڈالنے کی ضرورت نہیں رہتی۔سیلولائیڈ آگ جلدی پکڑ لیتاہے۔لیکن نائیٹروسیلولوز کی طرح خطر ناک نہیں۔
رنگ
کو پلاسٹی سائنرر کے ساتھ ملا کر بہت اچھی
طرح پیس لیں۔جب مال تیار ہو جائے تو چند ماہ تک شیشی میں رکھیں اور دیکھیں کہ رنگ
وغیرہ سب کچھ حسب دلخواہ ہے یا نہیں ۔
نیچے دو فارمولے دیئے جاتے ہیں:(1)
نائیٹروسیلولوز Nitro
Cellulose چار تا گیارہ
ٹرائی کریسال فاسفیٹ Tricrysyl
Phosphate تین تا آٹھ
ڈائی
بیوٹائل تھیلٹ Dibutyl Pthalatf پانچ تا
تیرہ
ایتھائل
ایسی ٹیٹ Ethyl Acetate پانچ
تا اکتیس
بیوٹائل
ایسی ٹیٹ Butyl Acetate صفر تا تیس
الکوحل
Ethanol چار
تا نو
رنگ Oil
Pink D&C Red No31 D&C Red No19
رنگ
کو ڈائی بیوٹائل تھیلٹ میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں ۔نائیٹروسیلولوز کو ایتھائل
ایسی ٹیٹ میں حل کریں اور اس میں بیوٹائل ایسی ٹیٹ ڈال دیں۔آہستہ
آہستہ رنگ اور ڈائی میتھائل تھیلٹ والا مکسچر ملا دیں اور خوب ہلائیں اس کے بعد باقی ماند چیزیں ملا کر اچھی طرح ہلا
لیں اور جتنا بھی جلدی ہو سکے پیک کر لیں۔
(2):
نائیٹروسیلولوز
Nitro Cellulose 1ء13 ا
میتھائل
سیلولوز Methyl Cellulose 35 ب
ایسی
ٹون Acetone 3 ج
بیوٹائل
ایسی ٹیٹ Butyl Acetate 6ء25 د
ڈائی
آکٹائل اڈی پیٹ Dioctyl Adi Pate 4ء13 س
کافور Camphor 0ء3 ش
ٹرائی
ایتھائل فاسفیٹ Triethyl Phosphate 5ء6 ل
رنگ Colour 0ء4 ک
نمبر
"ا"اور"ش"کو"ب"میں حل کریں ۔"ک"کو
"ش"اور "ل"کے ساتھ پیس لیں۔رنگ والے مرکب کو سیلولوز والے
مرکب میں ملا کر خوب ہلائیں اور جلد ہی پیک کر لیں۔
آج کل سیلولائیڈ والی نیل پالش کا اتنا رواج نہیں
رہا کیونکہ یہ مشکل سے ملنے والی چیز
ہے۔اور اگر بڑے پیمانے پر کام ہو اور مشکل ہو جاتی ہے۔
شیلک
یعنی چپڑا لاکھ والی نیل پالش زیادہ دیر ٹکتی نہیں۔
نیل
پالش بنانے کا راز جو کہ میں نیچے درج کر رہا ہوں غالباً ابھی کسی کتاب یا رسالہ
میں شائع نہیں ہوا ۔جو لوگ جانتے بھی ہیں کسی کو بتاتے ہیں!
دراصل
پینٹ و ر نگ روغن رکھنے والے نائیٹروسیلولوز لائیکرو (Nitro Cellulose Lacqileor)نام کی چیز فروخت کرتے ہیں ۔جو مختلف رنگوں میں آتی ہے اور بے رنگ
بھی ہوتی ہے۔اگر گاڑھی ہو تو رنگ ہلکا شربتی بھی ہوتاہے۔Ducoجو
کہ امپیریل کیمیکل انڈسٹریز کی تیار کی ہوئی موٹر کار والی فِنش ہے۔(Car Finish)یہی چیز ہے
۔جنسن و نکلسن کا Necolبھی یہی چیز ہے۔البتہ کوئی زیادہ گاڑھا ہوتا ہے کوئی
پتلا۔آخرالذکر دونوں پتلے ہوتے ہیں۔آپ بازار سے Cellulose Lacqueorمانگیے ۔اگر نہیں ملے تو دوسری چیز برتیں۔میں نے مندرجہ زیل
چیزیں برتی ہیں۔
1۔U.S.L.N.C( Nitro Cellulose)
Clear
Lacquer
2۔U.S.L.N.C.
P.O.Red
3۔U.S.L.N.C Maroon
یہ
چیزیں کراچی ، لاہور اور دیگر تمام بڑےبڑے شہروں کے انگریزی کیمیکلز فروخت کرنے
والوں کے ہاں سے باآسانی حاصل ہو سکتی ہے۔
سے
کسی بھی مقدار میں مل سکتی ہیں۔اسی فرم سے تھِنر نام کی شے بھی بارہ روپیہ گیلن کے
حساب سے مل جاتی ہے۔بس لیکر کو اس تھنر سے پتلا کر لیں۔یہی ہے نیل پالش۔نیل انیمل
یا جو بھی نام دیجیئے۔
یاد
رہے کہ ہر ایک تھِنر کا فارمولا مختلف ہوتاہے۔اس لیے تھنر اور لیکر ایک ہی دکان سے خریدیں اور دکاندر پر واضع کردیں کہ یہ تھنر سیلولوز لیکر
کے لیے درکار ہے۔تھنر میں ایمائل ایسی ٹیٹ،بیوٹائل ایسی ٹیٹ،الکوحل ،پیٹرولیم
،ایتھر اور ٹولین ملے رہتے ہیں ۔لیکر جو کہ شہد کی طرح گاڑھا ہوتاہے۔اس میں تین
گنا یا کم و بیش تھنر دینے سے اچھی نیل پالش تیار ہوتی ہے۔
یہ یاد رہے کہ لیکر یا تو شفاف ملے گا یعنی Clear Lacquerیا
رنگ دار رنگ عموماً اس مقصد کے لیے سرخ یا
Maroonجو
گہرا سرخ ہوتا ہے۔مارکیٹ میں مل جاتے ہیں۔یہ شفاف نہیں ہوتے۔اس لیے ناخن پر لگانے
سے نیچے کا ناخن کا رنگ وغیرہ نظر نہیں آتے ۔اس لیے یہ اپنا کام خود کرتے ہیں۔اس
کے برعکس شفاف لیکر میں اگر تیل والے رنگ دے دیں تو چمک وغیرہ سب کچھ ٹھیک آتاہے۔
لیکن ایسی پالش لگانے کے بعد ناخن صاف
دکھائی دیتاہے۔مارکیٹ میں دونوں قسم کی نیل پالش کی کھپت ہے۔
اکثر
رنگ کے بارے میں بہت دقت آتی ہے۔خاص کر مناسب رنگ چننے میں آج کل آیوسین اور Rhodamineنیل پالش میں خوب چل
رہے ہیں۔آیو سین تو عام سرخ رنگ ہے لیکن روڈا مین گلابی ہے۔یہ دونوں آئل کلر یعنی
پانی میں ناقابل حل ہو نا چاہیں۔بازار سے ویسے بھی حسب پسند آئل کلر لے کر ڈال
سکتے ہیں۔رنگ کی کمی بیشی اور دوسرے رنگوں کے ساتھ ملا کر برتنے سے مختلف قسم کے
شیڈ تیار کیے جاسکتے ہیں۔نیل پالش بنانے کے لیے بنا بنایا مرکب مندرجہ ذیل فرم سے
خریدا جاسکتاہے۔
M/S
Nemchand Maghraj
132
Kh Khengra Putty
Street
Calcutta
اسے
نیل کلر کے نام سے مانگیں۔
اس
کے علاوہ Lake Coloursہوتے
ہیں جو نہ تو تیل میں حل ہوتے ہیں نہ کسی دوسری چیز میں مثلاً پیٹنٹ وغیرو کے رنگ۔ان کا برتنا عام آدمی
کے لیے مشکل ہے کیونکہ اگر انہیں پتلا کیا جائے تو بہت چانس ہے کہ یہ تہہ نشین ہو
جائیں اس لیے بڑھیا نیل پالش کے رنگین سیلولوز لیکر لیں۔اسے تھنردے کر پتلا کر لیں
۔اور تھنر میں کوئی ملتا جلتا رنگ دے کر مناسب شیڈ دے لیں۔فرض کیجئے آپ نے گلابی
رنگ کا شیڈ تیار کرنا ہے۔بازار آپ نے پوسٹ آفس ریڈ رنگ کا سیلولوز لیکر خیریدا ہے
اور ساتھ ہے۔Clear .N.C. Lacquerبھی تو آپ یوں کریں کہ Clearلیکر
کو تین گنا تھنر سے پتلا کر کے اس میں Rhodamineیا دوسرا گلابی آئل
کلر دے دیں اور اچھی طرح ملا کر ایک طرف رکھ دیں۔کسی دوسری بوتل میں ایک حصہ پوسٹ
آفس ریڈ لیکر اور تین حصہ تھنر دے دیں
۔اسے ہلا کر ایک طرف رکھ دیں۔بوقت ضرورت حسب منشاء دونوں سولیوشن مختلف مقدارمیں
ملا کر شیڈ درست کر لیں۔تیار شدہ پالش شیشی میں ایسانظر آئے گا جیسے سندھور کا سولیوشن ہے اور عام بڑھیا قسم کی نیل پالش کا یہی رنگ ہوتاہے۔
درمیانہ
قسم کی نیل پالش تھنر کی مقدار بڑھا کر تیار کی جاسکتی ہے۔
بازار
سے مختلف قسم کے لیکر اور DucoاورNeccolنام
کی اشیاء پینٹ والوں کے ہاں سے خرید کر مزید تجربات کیے جاسکتے ہیں۔میتھی لیٹڈ
سپرٹ اور چپڑا لاکھ والے فارمولا میں مناسب مقدار میں ریڈ لیکر جسے تین گنا تھنر
سے پتلا کر لیاہو ملا کر بہتر نتائج برآمد کیے جاسکتے ہیں۔عام حالات میں چپڑا لاکھ
والی نیل پالش شیشی میں گہری سرخ ،بے رنگ
دکھائی دیتی ہے۔لیکن ریڈ لَیکر کی ملاوٹ کے بعد سیال سندھور کا رنگ دے گی اور اس
کی خوبیاں بھی بڑھ جائیں گی۔ریڈ لیکر والی
شیشی تھوڑی مقدار میں ملائیں تاکہ لاگت زیادہ نہ بڑھے ۔
نوٹ:میں نے لیکر میں روزن ملا کر تجربات کیے ہیں لیکن روزن کے استعمال سے پالش بھر بھر ی ہو
جاتی ہے اور ایک ہی دن میں اترنے لگتی ہے ۔رنگ خصوصاًآئل کلر ہو ورنہ پالش پانی
وغیرہ میں ہاتھ دھونے سے اترنے لگے گی۔یہ پالش تاش پر لگانے کے کام بھی آ سکتی ہے
لیکن اس صورت میں رنگ کا اضافہ نہیں کرناچاہیے !
اور
ہاں سالونٹ کی جگہ ایمائل ایسی ٹیٹ و ایسی ٹون برتیں۔تھنر پرنٹنگ پریس کی چھپائی
کو کئی بار دھو دیتا ہے۔ویسے ہی جیسے بلیچنگ پاوڈر سے روشنائی کا لکھا صاف ہو
جاتاہے۔ہو سکتاہے کسی چھپائی پر کم اثر ہو اور کسی پر زیادہ لیکن یہ بات دھیان میں
رہنا چاہیے یہی مصالحہ بجلی کے بلبوں کو رنگین بنانے کے کام آتا ہے۔
شفاف
لیکر کو تھنر کے ساتھ ملا کر پتلا کر لیں ۔جورنگ دینا ہو د ے کر برش سے پینٹ کر
لیں۔

0 تبصرے
Please do not enter any spam link in the comment box.