چھوٹے چھوٹے تجارتی راز
(تین بہت ہی مشہور بزنس آئیڈیاز)
بزنس آئیڈیانمبر1
بہترین اور سستا نیل پالش بنانا
لِیکر ایک بوتل ،تھِنر دو بوتل،رنگ سرخ یا گلابی عمدہ پکا حسب ضرورت۔
لیکر
اور تھنر آپس میں ملا لیں اور پھر رنگ ملا کر اچھی طرح حل کر کے شیشیوں میں بھر کر
خوبصورت لیبل لگا کر بازارمیں فروخت کریں۔
بہترین عمدہ اور سستا نیل پالش بنانا
(تجارتی راز)
تھنر
دو بوتل ،سفید پوڈر ½ پونڈ،سلور رنگ حسب ضرورت ،سپرٹ حسب ضرورت ۔
سفید
پوڈر رنگ فروخت کرنے والوں سے اسی نام سے مل جاتاہے۔لاہور میں خواجہ اینڈ کمپنی
بیرون شاہ عالمی مارکیٹ لاہور سے مل جاتاہے۔مندرجہ
بالا تمام چیزوں کو آپس میں آہستہ آہستہ یکجان کر لیں ۔پھر خوبصورت شیشیوںمیں بھر
کر لیبل لگا لیں اور فروخت کریں۔
دونوں نسخوں سے جو چاہیں بنا کر فروخت کریں۔تجارتی فارمولاہے۔
...............................................................................................
بزنس آئیڈیانمبر2
سیاہی تیار کرنے کا فارمولا
1۔واٹر پروف لیکوئیڈ کالی سیاہی کا
فارمولا
ایک تجارتی راز
سہاگہ،دو
اونس،شیلک ساڑھے چھ اونس ،گوندببول صاف کیا ہوا پانچ اونس،نائیگروسین (پکا کالا
رنگ) آئی سی آئی کا ساڑھے چھ اونس،سپرٹ ریکٹی فائیڈ ساڑھے چھ اونس،روغن لونگ ایک
ڈرام،(ڈسٹلڈ واٹر)کشید کیا ہوا پانی دس پونڈ،گلیسرین چار اونس۔
ترکیب تیاری:سب سے پہلے دو پونڈ ڈسٹلڈ واٹر میں گوند بھگو کر ایک دن کے بعد چھان لیں ۔اس کے بعد چار پونڈ میں نائیگروسین حل کر دیں۔روغن لونگ کو سپرٹ میں حل کر کے دو پونڈ پانی میں ملا کر علیحدہ رکھ لیں۔اب ان میں ہر سہ محلول کو آپس میں ملا لیں۔یہ محلول تیار کریں1؎۔اب بقایا چار پونڈ پانی میں سہاگہ حل کر کے واٹر باتھ گرم کریں اور اس میں شیلک ڈال دیں اور ہلاتے رہیں۔جب تمام شیلک پانی میں حل ہو جائے تو واٹر باتھ نیچے اتار کر تھوڑا ٹھنڈا ہونے پر نیم گرم حالت میں محلول 1؎بھی نیم گرم حالت میں محلول میں ملائیں اور ہلاتے رہیں۔ہر دو کے مل جانے پر ململ یا فلالین کے کپڑے میں سے چھان لیں۔اگر زیادہ گاڑھا یا پتلا کرنا ہو تا سپرٹ کی مقدار میں کمی بیشی کر لیں۔
چوبیس
گھنٹے کے بعد فلٹر کر کے قدرے گلیسرین ملا کر آخر میں قدرے کاربالک ایسڈ ملا کر
فلٹر کر کے بوتلوں اور شیشیوں میں پیکنگ کر لیں۔یہ سیاہی عمدہ مگر سستی تیار ہوگی۔پین
میں ڈالنے سے روانی بھی خوب ہوگی اور کاغذ پر فوراً خشک ہو جاتی ہے۔یہ پوشید ہ
تجارتی راز ہے۔بنا کر فائد ہ اٹھائیں اور
پیکنگ کر کے مارکیٹ میں فروخت کریں۔
2۔دفتروں کے لیے سیاہ روشنائی
نائیگروسین
رنگ ( پکا کالا رنگ)بیس تولہ،کشید کیا ہوا پانی چار بوتل ،گوند کیکرتین تولہ،گڑ
ایک چھٹانک،گلیسرین پانچ تولے۔
ترکیب:گوند کیکر اور گُڑ کو پانی میں حل کر کے آگ پر گرم کر
یں۔پھر نیچے اتار کر رنگ کو حل کر لیں۔اب بوتلوں میں بند کر کے فروخت کریں۔رنگ کو
گلیسرین میں اچھی طرح حل کر کے شامل کریں۔
3۔لیکوئیڈ کالی سیاہی کا ایک اور فارمولا
لاکھ
دانہ آٹھ تولہ،سہاگہ دو تولہ،پانی ساڑھے چار چھٹانک،بڑھیا کالا پھولا سیاہی آٹھ
تولہ،گلیسرین چار اونس۔
ترکیب:سہاگہ کو پانی میں حل کرکے نرم آگ پر رکھیں۔جب پانی اچھا
گرم ہو جائےتو لاکھ ملا لیں اور ہلاتے رہیں۔حل ہو جانے پر اس میں کالا پھولا کاجل گلیسرین میں اچھی طرح حل کر لیں۔سیاہی تیار
ہے۔ڈیزائن بنانے والے اور پین میں بھرنے والوں کے لیے بڑھیا کالی سیاہی کا پوشید ہ
فارمولاہے۔
4۔حروف مٹانے والا سولیوشن بنانا
سہاگہ
پانچ تولے،بوریکس پانچ تولے،رنگ کاٹ دس
تولے لے کر ڈسٹلڈ واٹر میں حل کر کے شیشی میں محفوظ رکھیں اور چھوٹی چھوٹی شیشیوں
میں بھر کر فروخت کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بزنس آئیڈیانمبر3
بال صفا کریم (جدید)
بڑھیا
نشائستہ (سٹارچ) یا بوریکس چار اونس،زنک آکسائیڈ بڑھیا دو اونس،بیرم سلفائیڈ چار اونس،بنزائل ڈی ہائیڈ
ایک اونس،گلیسرین عمدہ سفید حسب ضرورت۔
ترکیب:پہلی تینوں اشیاء کو اچھی طرح پیس کر پاؤڈر کر لیں اور کپڑ چھان کر لیں اور اس کے بعد خوشبو کو ا
اس پوڈر میں ملا کر اتنا کھرل کریں کہ وہ اچھی طرح مل جائے ۔اب اس میں گلیسرین ڈالیں اور اچھی طرح سے ہلاتے جائیں۔گلیسرین ملاتے جائیں اور ہلاتے جائیں ۔جب یہ کریم کی طرح پیسٹ بن جائے تو اسے ٹیوبوں میں بھر کر فروخت کریں یا شیشوں میں بھر لیں۔
جب
اسے استعمال کرنا ہو تا ایک حصہ کریم تین حصے
پانی میں گھول کر ایک برش یا انگلی سے اس جگہ پر لگا دیں جہاں سے بال اڑانے
مطلوب ہوں۔پانچ منٹ کے بعد کپڑے اسفنج سے اس جگہ کو صاف کر کے پانی سے دھو
دیں۔تمام بال دور ہو جائیں گے بلکہ ریشم
کی طرح ملائم اور صاف ہو جائے گی۔آج کل
بازار میں کئی قسم کی کریمیں فروخت ہو رہیں ہیں۔جدید زمانہ کے مطابق مال بنا کر
بزریعہ اشتہار بازی اور ایجینٹوں کے ذریعہ فروخت کریں۔چلنے والی چیز ہے۔اچھے سے
اچھا مال تیار کریں۔خوبصورت پیکنگ کریں۔










0 تبصرے
Please do not enter any spam link in the comment box.