Ticker

6/recent/ticker-posts

Ice cream powder and ketchup formula

 آئس کریم پوڈراورکتھہ بنانے فارمولا

      چھوٹے چھوٹے تجارتی راز


آئس کریم پوڈر

بر ف جما نے کا پو ڈر


یہ گرمیوں کے زمانے کی چیز ہے ۔ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں میں کافی کھپت ہے۔نسخہ ملاحظہ ہو:

سوکھا ہو ا دودھ کا پوڈر  اکاون حصہ،شکر کا سفوف (پسی ہوئی) باون حصہ،سوڈیم کابونیٹ(دھوبی سوڈا) دوحصہ،کریم آف ٹار ٹار  دو حصہ،وینلین(Vanillin) ½ حصہ۔

سب کو باہم ملا  لیا جائے ۔بوقت ضرورت ایک حصہ یہ پوڈر لے کر اور نویادس حصہ پانی میں حل کر کے آئس کریم جمائی جائے ۔بہت لذیذ ہوتی ہے۔

کسٹرڈ پوڈر

Custard Powder


1۔اچھے چاول کا آٹا(مہین)رائس اسٹارچ دوپونڈ،2۔اراروٹ ایک پونڈ،3۔ست زعفران ایک ڈرام Liquid Extract of Saffeon4،کڑوے بادام کا تیل بیس مینم یا بنز آئل ڈی ہائیڈ دس مینم5۔آئل آف نرولی دو مینم۔

ترکیب:کچے چاول کے آٹے کو لے کر 3،4،5،کو  اس میں ڈال کر کھرل کیا جاوے اور دھیرے دھیرے اور آٹا بھی ڈالا جاوے کہ قریب آٹھ اونس کے ہو جاوے۔پھر سب کو ملا کر خوب  اچھی طرح سے چھان کر پھر ملایا جاوے۔پھر اراروٹ ملا کر سہ بارہ پھر چھانا جاوے اور ہوا بند بوتلوں یا ڈبوں میں رکھ لیا جاوئے ۔یہ ولائیتی اور بہت مہنگی چیز ہے اور بہت مشہور ہے۔

یہ آئس کریم ،کیک ،پیسڑی اور کھیر وغیرہ میں بہت پڑتاہے۔بڑا لذیذ ہوتاہے۔کھیر یا آئس کریم کے لیے ایک بڑا چمچہ ایک سیر دودھ کے لیے کافی ہے۔تھوڑے پانی یا دودھ میں گھول کر ڈالیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کتھہ بنانے فارمولا

خوشبودار کتھّہ  درجہ اول

ذیل کے طریقہ سے امیروں اور رئیسوں میں فروخت کرنے کے لیے بہت بڑھیا کوالٹی کا خوشبو دار  کتّھہ تیار  کیا جاسکتاہے۔چونکہ اس  میں نہایت قیمتی اشیاء پڑتی ہیں اس لیے یہ مہنگا تیار ہو گا اور ابھی ایسی چیزوں کے قدردان بہت ہیں جو اچھی چیزیں مہنگے داموں خریدنا عار نہیں سمجھتے۔نسخہ یہ ہے۔:

بڑھیا کتھہ دس چھٹانک،سنگاپوری کتھہ دس چھٹانک۔

دونوں کو معمولی پانی ڈال کر آگ پر گرم کر کے  حل کریں۔اب اس میں روح کیوڑہ ملا کر خوب گھوٹیں۔کیسر کشمیری خالص سوا تولہ ،کستوری نیپالی اڑھائی تولے ،جائفل ڈیڈھ چھٹانک،جاوتری نصف چھٹانک،دھنیا کے پتے و بیج بھون کر ایک چھٹانک صندل کا برادہ دو تولے ،کیوڑہ کے پھول کی پتیاں پانچ تولے ،کستوری کو تھوڑے سے عرق گلاب میں بھگو کر چند گھنٹے پڑا رہنے دیں۔یہ حل ہو جائے گی۔تمام اشیاء کو الگ الگ کر پیس کر کتھہ میں ملا کر خوب گھوٹیں۔یک جان ہونے پر کیلا کے پتوں پر لپیٹ کر دھوپ میں خشک کر لیں۔


Reactions

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے