Ticker

6/recent/ticker-posts

Soap Business / Soap Article / Items and equipment used in soap making / (Part 1)

 

(صابن کا کاروبار)

صابن کا کاروبار / صابن بنانے میں استعمال ہونے والی اشیاء اور سامان  (حصہ 1)

(صابن کا کاروبار کریں اور ہزاروں روپے کمائیں)

پارٹ :01

صابن ضروریات زندگی کی ایک اہم چیز ہے۔ خوراک اور کپڑوں کے بعد کپڑوں اور جسم انسانی کی صفائی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ہر انسان کو تمام عمر کپڑے دھونے اور نہانے کے لئے صابن کی ضرورت رہتی ہے ۔آپ دنیا کےکسی ملک، ملک  کے کسی  شہراور شہرکے کسی دیہات میں چلے جائیں صابن ہر گھر میں استعمال ہوتا ہے۔

یہ ایک ایسا کاروبار ہے جس کی بدولت ہزاروں نوجوان معمولی سرمایہ سے نہایت شاندار آمدنی کما سکتے ہیں اور ترقی کرسکتے ہیں۔ اس کام کو گھریلو صنعت کے طور پر بھی جاری کیا جا سکتا ہے ۔


چھوٹے سرمایہ سے اس کام کو شروع کرنے کے لئے قیمتی مشینوں اورسامان کی  ضرورت نہیں ہے ۔گھریلو اشیا کی مدد سے کپڑے دھونے کا صابن بنا کر فروخت سے انسان ہزار روپیہ روزانہ کما سکتا ہے۔یہ ایک ایسا کام ہے جس کو سیکھنے کے لئے مہینوں، برسوں ،کارخانہ، اسکول یا کالج میں جانے کی ضرورت نہیں معمولی تعلیم یافتہ لوگ بھی مختلف اشیاء کی آمیزش سے مختلف اقسام کے دیسی و انگریزی تیار کر سکتی ہیں۔

نظریں عزت اور دولت کسی کی زرخرید لونڈی نہیں اور نہ ہی کسی کی جدی میراث ہے۔ اس پہرہرکسی کا حق ہے۔ لیکن ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے اور سوچتے رہنے سے یہ کسی کے ہاتھ نہیں آتی اسے حاصل کرنے کے لئے محنت اور جدوجہد کی مسلسل ضرورت ہے۔


اس آرٹیکل میں آپ کو ہروہ طریقہ اپنی جگہ پر مکمل نظر آئے گا ۔آپ ہر طریقہ کو پہلے دو تین بار خوب غور سے پڑھیں پھر  جو بھی طریقہ آپ استعمال کرنا چاہیں اس کو معمولی مقدار میں لے کر تجربہ کریں ۔کامیاب ہونے  پروسیع پیمانے پرکام کریں آپ کی معمولی سی  محنت  آپ کو چند دنوں میں امیر بناسکتی ہے۔  اس میں اتنے آسان طریقے سے بتایا گیا ہے کہ معمولی سمجھ بوجھ رکھنے والا بھی سائنٹیفک و ٹیکنکل باتوں کو سمجھ کرکام کرسکتا ہے۔ آپ   مستقل مزاجی  سے کام کریں اس  آرٹیکل میں جتنے بھی طریقے بتائے جائیں گئے وہ  تجربہ کار لوگوں کی کوشش سے حاصل کیے گئے ہیں مطالعہ کرنے میں کامیاب ہونے کی صورت پر اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔

 

صابن بنانے میں کام آنے والی اشیاء اور سامان

صابن کے کاروبار میں جن جن اشیاء کی ضرورت پڑتی ہے انکا بیان تفصیل کے ساتھ یہاں درج کیا جاتا ہے  تھوڑا سرمایہ ہونے پر کڑاہی اورگھریلو اشیاء ہی سے کام لیا جاسکتا ہے جو ں جوںسرمایا اور کاروبار بڑھتا ہے ویسے ہی صابن کے لیے زیادہ سامان، اشیاءاور مشینری کی ضرورت  پڑتی ہے ۔اس باب میں صابن بنانے کے لئے  ان  اشیاءکا ذکر کیا گیا ہے جن کی ضرورت متوسط درجہ پر کام شروع کرنے کے لئے ہوتی ہے۔

کڑا ہے اور کڑاہیاں

صابن تیار کرنے کے لئے ضرورت کے مطابق ایک یا زیادہ چھوٹی بڑی کڑاہیوں اور کڑاہوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ آپ نے حلوائیوں کے پاس کڑاہیاں دیکھی ہوں گی ضرورت کے مطابق ایسی ہی کڑاہیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ مگر اس بات کا خیال رہے کہ جب صابن تیار کیا جاتا ہے تو اس کو گرم کرتے وقت اس میں زبردست جوش پیدا ہوتا ہے اور مائع بے حد پھولتا ہے۔ ایسی صورت میں کڑاہی اگر چھوٹی ہو گی تو تمام مادہ کڑاہی میں سے باہر اچھل  آئےگا اور مالی نقصان ہوگا۔ لہذا اگر آپ ایک بار میں ایک من صابن بنانے کے خواہاں ہوں تو آپ اتنی بڑی کڑاہی لیں جس میں پانچ من تیل آسانی سے آسکے، یعنی جتنا صابن ایک بار بنانا ہو تو اس سے پانچ چھ گناہ زیادہ تیل اس کڑاہی میں آسکے۔

صابن جمانے کا فریم (سانچہ)

جب صابن تیار ہو جاتا ہے  تو وہ کافی نرم اور گاڑھی لئی کی طرح ہوتا ہے۔ اس صورت میں اسے فریموں میں ڈال کر تین چار پہر کے لیے لڈھک کر رکھ دیا جاتا ہے  اور اچھی طرح جم جانے  پر فریم یا سانچوں کی اطراف کے بیچ کھول کر صابن الگ کر لیا جاتا ہے۔

 فریم مستطیل شکل میں لوہےیا لکٹری کے ہوتے ہیں جن کا ڈھکنا نہیں ہوتا اس کی دیواریں پیچوں  سے بند کی اور کھولی جا سکتی ہیں ۔یہ فریم  اس طریقہ  سے تیار کرائے جائیں کہ صابن باہر نہ بہہ نکلے۔ صابن جم جانے پر فریم کے پیچوں کو آسانی سے کھولا اور چاروں  دیواروں کو الگ ا لگ کیا جا سکے۔ یہ فریم  مختلف سائز اور مختلف شکل و صورت کے بازار میں تیار شدہ مل سکتے ہیں یا خود تیار کروائے جا سکتے ہیں ۔

 صابن جمانے میں  اگر عجلت  (جلدی)مقصود ہو تو فریم زیادہ چوڑے کم گہرےاور  لوہے کی باریک  چادر سے تیار کروائے جائیں ۔لیکن اگر صابن کی گرمی کو زیادہ دیر  تک قائم رکھنا ہو تو سانچے کام چھوڑے زیادہ گہرے اور موٹی چادر کے کے بنائے جاتے ہیں

بڑے کارخانوں میں پھوٹ پڑے ے ے اور 45 سینٹی میٹر لمبے اور 45 سینٹی میٹر گہرے اور15سینٹی میٹرانچ چوڑے فریم استعمال کیے جاتے ہیں ۔ضرورت کے مطابق اس سے چھوٹے یا بڑے فریم  بنوائے  جاسکتے ہیں۔

 بڑے بڑے کارخانوں میں ان فریموںکو چھوٹی چھوٹی ہاتھ گاڑیوں پر فٹ (فکس) کر لیا جاتا ہے تاکہ ان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جا سکے۔

 سرمایہ کم ہونے کی صورت میں بعض لوگ فریموں کی بجائے لکڑی کی عام پیٹیوں سے کام لیتے ہیں وہ اس طرح کے پیٹی  کی سطح اور دیواروں پر کاغذ  جسپکا صابن ڈال دیا جاتا ہےاور جم جانے پر پیٹی کو الٹا کر کے معمولی ٹھوکر لگاتے ہیں اور صابن کا بلاگ باہر آ جاتا ہے ۔

فریموں کو صابن سے پوری طرح بھر دینا چاہیے کیونکہ سرد ہوتے ہوتے صابن دب جاتا ہے ۔ لہذا فریم جب پوری طرح بھر جائے تو اس کے اوپر مزید صابن  ڈال  کرڈھیر سا بنادیں تاکہ صابن ٹھنڈا ہو جانے پر اس کی سطح فریم کے کناروں تک برابر آ جائے ۔اگر ڈھیر سا باقی رہ بھی جائے توتیز دھار والی لکڑی سے سطح ہموار کر دیں۔ اور سانچہ کو 3 سے 7 دن تک پڑا رہنے دیں اس کے بعد فریم کے بیچ کھول دیں اور دیواریں ہٹا کر صابن کا بلاک نکال لیں اب اس کی بیرونی سطح  تار وغیرہ سے کاٹ کر ہموار کرلیں۔ بعد تاریا مشین سے مناسب مقدار کی ٹکیاں کاٹ لیں۔

جاری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


English Translation

(Soap business)

(Do soap business and earn thousands of rupees)


Part: 01

Soap is an important part of life. Hygiene of clothes and human body is the biggest problem after food and clothes. Every human being needs soap for washing and bathing all his life. Whether you go to any country of the world, any city of the country or any village of the city, soap is used in every home.

It is a business that allows thousands of young people to earn a decent income and grow with a modest investment. This work can also be continued as a domestic industry.

 You don't need expensive machines and equipment to start this work with a small investment.

A person can earn a thousand rupees a day by making laundry soap and selling it with the help of household items. It is a job that does not require months, years, factory, school or college to learn. Can produce different types of Desi and English by mixing different items.


Eyes, honor and wealth are not a commodity, nor is it a serious inheritance. Everyone has a right to it. But sitting hand in hand and thinking about it does not help anyone. It takes a lot of hard work and struggle to achieve it.

In this article, you will see each method in its proper place. You should read each method carefully first two or three times and then try whatever method you want to use in a small amount. To be successful, work on a large scale. Your little effort can make you rich in a few days. It is explained in such a simple way that even a person with a simple understanding can understand and work on scientific and technical things. You should work consistently. All the methods mentioned in this article have been obtained through the efforts of experienced people. If you succeed in studying, be sure to give your opinion.

Soap Materials and Equipment

The details of the items required in the soap business are listed here in detail. With a little investment, only frying pans and household items can be used. Machinery is required. This chapter lists the items needed to make soap that are needed to start working at a moderate level.

It is hard and frying pans

One or more small and large pans and pans are needed to make soap. You may have seen frying pans near confectionery. Such frying pans can be obtained as needed. But keep in mind that when soap is prepared, when it is heated, it becomes very hot and the liquid swells immensely. In this case, if the frying pan is small, all the material will jump out of the frying pan and there will be financial loss. So if you want to make one ounce of soap at a time, you should take a frying pan that is big enough to hold five ounces of oil easily, that is, five ounces more oil can come into the frying pan than the soap you have to make once.

Soap Frame (Template)

When the soap is ready, it is like a very soft and thick paste. In this case, it is put in the frames and rolled for three or four hours and when it is well frozen, it is opened between the sides of the frame or molds and the soap is separated.

 Frames are rectangular in iron or lintel with no lids. The walls can be closed and opened with screws. These frames should be made in such a way that the soap does not flow out. When the soap was frozen, the screws on the frame were easily opened and the four walls could be separated. These frames can be found in the market in different sizes and shapes or can be made by yourself.

If haste is to be applied in the setting of the soap, then the frame should be made wider, shorter, deeper and with a thin sheet of iron. Are

Larger factories use frames that are 45 cm long and 45 cm deep and 15 cm wide. Frames can be made smaller or larger as needed.

 In large factories these frames are fixed on small handcarts so that they can be moved from one place to another.

In case of shortage of capital, some people use ordinary wooden belts instead of frames. They put paper jasper soap on the surface and walls of such belts. 'S blog comes out.

Frames should be completely filled with soap as the soap gets colder. Therefore, when the frame is completely filled, put more soap on top of it and make a lot of it so that when the soap cools down, its surface will be equal to the edges of the frame. ۔ Leave the mold on for 3 to 7 days, then open the middle of the frame and remove the walls and remove the soap block. Now cut the outer surface with wire etc. to smooth it.

Then cut the appropriate amount of tikas with a tara machine.

Continue blog .............


Reactions

ایک تبصرہ شائع کریں

2 تبصرے

Please do not enter any spam link in the comment box.