چھوٹے چھوٹے تجارتی راز
متفرق خفیہ فیکڑی فارمولے (والیم نمبر4)
1.(ویسلین بنانا)
عام طور پر لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ ویسلین ایک مرکب چیز ہے اور اکثر یہی خیا ل کرتے ہیں کہ یہ موم اور تیلوں کو ملا کر بنتی ہے۔لیکن دراصل یہ ایک مفرد اورمعدنی چیز ہے جو پیٹرولیم سے نکالی جاتی ہے۔پیرا فین ،لیکوئیڈ پیرافین ،پیرافین ہارڈ ،وائیٹ آئل ،ویسلین وغیرہ ایک ہی خاندارن کے فرد ہیں۔
یہ دو قسم کی ہوتی ہے۔زرد اور سفید ۔دونوں ہی خوشبودار ویسلین بنانے کے کام آتی ہیں۔ویسلین خود بنائی نہیں جاتی بلکہ اسے صرف خوشبو دار کر لیا جاتاہے۔یا اسے بہت مفید بنانے کے لیے اس میں دیسی موم وغیرہ ملا لیا جاتا ہے۔
بہترین خوشبودار ویسلین کا فارمولا
ویسلین سفید دو پونڈ،لیکوئیڈ پیر فین آٹھ اونس،لینو لین دو اونس،روغن بادام شیریں تین اونس،موم خالص تین اونس،خوشبو حسب پسند۔
موم اور بادام روغن واٹر باتھ پر گرم کریں اور پیرا فین شامل کریں۔ویسلین الگ واٹر باتھ پر گرم کریں اور پہلے میں شامل کریں۔یکساں ہونے پر اتار کر سرد کریں۔
جب جمنے کے قریب ہو تو خوشبو شامل کر کے اچھی طرح ملائیں۔نہایت اعلیٰ ویزلین تیارہے۔جلد کی خشکی اور کھردرے پن کو دور کر کے ملائم اور پر کشش بناتی ہے۔ہونٹ ،پیر اور ہاتھوں کے پھٹنے کے لیے اکسیر ہے۔
سستی ویسلین بنانے کا راز
دوسری جنگ عظیم کے وقت جب ویسلین مارکیٹ میں نایاب تھی تو دہلی کی دو فرموں نے مصنوعی ویسلین بنا کر لاکھوں روپے کمائے ۔ضرورت پڑنے پر آپ بھی اس فارمولا سے استفادہ کر سکتے ہیں۔یہ ایک قیمتی تجارتی راز ہے۔جو کافی تجربات کے بعد حاصل ہو ا ہے۔نسخہ یہ ہے:
ہارڈ پیرافین چار پونڈ،بیروزہ ایک پونڈ،وائیٹ آئل تیرہ پونڈ،رنگ زرد تیل والا اور خوشبو حسب ضرورت۔
ہارڈ پیرافین واٹر باتھ پر پگھلائیں اور بیروزہ ملائیں۔جب پانی کی طرح پگھل جائیں تو تھوڑا تھوڑا وائیٹ آئل ملاتے جائیں۔اس تمام عرصہ میں برتن واٹر باتھ پر ہی رہے اور آگ جلتی رہے ۔سب کے یکجان ہونے پر تھوڑے رنگ آئل میں زرد ملا کر ویسلین جیسا زرد کر لیں۔نیم گرم حالت میں خوشبو ملالیں۔تیار ہے۔
سفید ویسلین سے رنگدار ویسلین تیار کرنا
ویسلین سفید ایک پونڈ،زرد رنگ (آئل کلر) ایک ڈرام،خوشبو چار ڈرام
قلعی دار دیگچی میں ویسلین ڈال کر نرم آگ پر پکائیں اور چمچے سے ہلاتے جائیں۔جب سب ویزلین پگھل جائے تو اس میں سے تھوڑی ویزلین کسی برتن میں لیں اور اس میں رنگ آمیز کریں اور باقی میں ملا دیں۔اب تھوڑی سی ویزلیں لیں اور اس میں خوشبو ملا کر باقی میں شامل کریں اور یکجان ہونے پر اتارلیں ۔ویسلین تیار ہے۔
2.(سستا نیل پالش)
سپرٹ
میتھی لیٹڈ ایک بوتل ،چپڑا لاکھ کوری دو اونس۔سپرٹ کا لال رنگ حسب ضروت رتن
جوت دو اونس ۔
پہلے
تھوڑے سپرٹ میں لال رنگ حل کریں ۔پھر سارے سپرٹ میں ملا لیں اور چپڑا لاکھ بھی ڈال
دیں ۔اب بوتل کو چند روز دھوپ میں رکھیں۔جب حل ہو جائے تو چھوٹی شیشیوں میں بھر
لیں۔نہایت سستا ناخن پالش ہے۔
ناخنوں کو خوبصورت بنانے والا نیل
پالش
رتن
جوت پندرہ رتی ،عرق گلاب چار ڈرام۔
ان
دونوں میں ریکٹی فائیڈ سپرٹ اتنی ملائیں کہ جس سے مرکب دو اونس ہو جائے ۔پھر اس کو
دو ہفتے تک پڑا رہنے دیں۔بعد ازاں فلڑ کر کے شیشیوں میں بھر لیں اور خوبصورت لیبل
لگاکر بازار میں فروخت کریں۔بڑے کثیر منافع کی صنعت ہے۔
3.(چپڑا لاکھ تیار کرنا)
خالص
چپڑا لاکھ بے کاموں میں استعمال ہوتی ہے۔بازار میں دو تین قسم کی چپڑا لاکھ ملتی
ہے۔جو خالص نہیں ہوتی ۔اس میں بیروزہ وغیرہ شامل کر کے سستا کر لیا جاتاہے۔دراصل
چپڑا لاکھ مصفا دانہ لاکھ کو کہتے ہیں ۔اور یہی قابل استعمال ہوتی ہے۔اس کو بنانے
کا طریقہ یہ ہے:
موٹے
کپڑے کی ایک تھیلی بنائیں جس میں دو سیر کے قریب دانہ لاکھ آجائے ۔اس میں دانہ لاکھ بھر کر منہ مضبوطی سے باندھ
دیں ۔اب زمین پر تصویر کے مطابق ایک بھٹی بنائیں۔
جس
میں کوئلے دہک رہے ہوں ۔بھٹی کے ایک طرف لوہے کا سر یا گاڑھ دیں اور تھیلی کا ایک سرا اس سے باندھ دیں
۔سامنے خود بیٹھ جائیں اور تھیلی کے دوسرے سرے رسی پکڑکر تھیلی کو آگ پر سینکیں۔آگ
کی گرمی سے چپڑا لاکھ پگھل کر تھیلی سے نکلنا شروع ہو تو چینی کی پلیٹ سے کھرچ
کھرچ کر اتار لیں۔یہی چپڑا لاکھ ہے۔بازار میں بہت زیادہ مانگ ہے۔تھوک فروشوں کے
ہاں فروخت کریں ۔نہایت قیمتی فارمولا ہے۔
4.(قلمی شورے کا ست بنانا)
یہ
دوا کے طور پر بخار،ذات الجنب،ذات الصدراور ذات الریہ و
قولنج کے لیے استعمال کیا جاتاہے۔اور اس مقصد کے لیے اکسیر اعظم ہے۔
5.(نوشادر(Ammonium chloride) ایک تولہ، قلمی شورہ ایک تولہ،شیر مدار (آک) چار تولے)
نوشادر
اور قلمی شورے کو پیس کر لوہے کی کڑچھی میں ڈال کر کوئلوں کی تیز آگ پر رکھ کر
تھوڑا تھوڑا آک کا دودھ ڈال کر ہلاؤ۔جب دھواں نکلنے لگے اور کنارے سیاہ ہوجائیں تو اور تھوڑا دودھ ڈال
کر سیخ سے ہلاؤ ۔غرض کہ اسی طرح تمام دودھ ا س میں جذب ہو جائے ۔جب بہت دھواں نکلنے لگے تو
آگ سے اتار لو سرد کر کے پھر آگ پر
رکھو۔دو چار بار ایسا کرنے سے تمام دودھ خشک
ہو جائے گا۔جب اس کا رنگ سیاہ ہو جائے یا سرخی مائل تو ٹھنڈا کر کے شیشی میں بند کر لو۔
عام
بخاروں کے لیے دو رتی ست ،تین ماشہ شکر تری ملا
کر گرم پانی دو گھونٹ سے کھلا دیں۔ذات الجنب ،ذات الصدر و ذات الریہ کے لیے
تین رتی شکر تری دو ماشہ میں ملا کر اسی ترکیب سے کھلائیں۔تیر بہدف ثابت ہوگا۔
6.(سوڈا سلفاس بنانا)
اس
کا تیار کرنا ایسے ہی ہے جیسے دودھ کا دہی بنانا۔ترکیب تیاری ملاحظہ فرمائیے؛
تیزاب
گندھک ایک حصہ،پانی پانچ حصہ،چینی کے کسی برتن میں ڈال کر اس میں بہت باریک دھار باندھ کر تیزاب ڈالیں۔(واضح رہے کہ
ہمیشہ پانی میں تیزاب ملانا چاہیے ۔تیزاب میں پانی ڈالنے سے شعلہ بھڑکنے کا خدشہ
ہے)۔اس برتن کو الگ کر رکھیں ۔دوسرے چینی کے برتن میں تیزاب کے برابر سوڈا(خواہ
سوڈا کارب ہو یا بائی کارب) پانی میں خوب حل کریں۔تہہ نشین باقی نہ رہے۔اب ان
دونوں برتنوں کے پانی کو کسی تیسرے بڑے برتن میں باہم ملا لیں۔اس سے کاربالک گیس
پیدا ہوگی۔جب گیس خارج ہو جائے تو اس محلول کو آگ پر یہاں تک گرم کریں کہ پانی کا
ایک بڑا حصہ اڑ کر محلول گاڑھا ہو جائے
۔اب اسے اتار کر باقی پانی خشک ہونے دیں۔بعد ازاں سوڈا سلفاس ہی بچے گا۔اسے پیس کر
محفوظ کر لیں۔
7.(سٹیمپ پیڈ اِنک بنانا)
بڑھیا جامنی رنگ چھ ماشہ،گلیسرین ½ اونس ،میتھی لیٹڈ
سپرٹ ½ اونس،کاربالک ایسڈ پانچ قطرے،پانی
نصف پاؤ
جامنی
رنگ کو پانی میں حل کر کے آ گ پر گرم کریں ۔پھر آگ سے اتار کر نیم گرم میں گلیسرین
ملا کر خوب ہلائیں۔سرد ہونے پر سپرٹ ڈال کر اور کاربالک ایسڈ ملا کر شیشیوں
میں بند کر لیں۔
دیگر:
جامنی
رنگ ½ اونس ،گلیسرین اڑھائی اونس،سپرٹ میتھی لیٹڈ ½ اونس،مقطر پانی
پانچ اونس۔
مقطر
پانی میں رنگ حل کریں اور کپڑے سے چھان کر سپرٹ اور بعد میں گلیسرین ملا دیں۔بعد
ازاں شیشیوں میں بھر کر فروخت کریں۔
8.(مٹی کے تیل کی بد بو دور کرنا)
اکثر
حضرات کو اس آرزو میں پایا ہے کہ مٹی کے
تیل کی بد بو کس طرح دور کی جائے چنانچہ آج ہم اپنے عزیز قارئین کرام کی خاطر ایک
نہایت صحیح اور عمدہ ترکیب درج کر رہے ہیں جو کئی طرح آپ کے کام آسکتاہے۔
مٹی
کا تیل ایک سیر،دریا کی ریت ایک پاؤ۔دونوں کو ملا کر تین یوم متواتر پڑا رہنے
دیں ۔بعد ازاں فلٹر کر کے اس میں فی سیر
مرچ سیاہ ایک تولہ ، لونگ ایک تولہ، کافور
ایک تولہ شامل کر کے تین یوم دھوپ میں رکھیں۔تیار ہو جائے گا۔طاعون،ہیضہ،خنازیر
اور دیگر وبائی امراض میں نافع ہے۔خوراک تین ماشہ ۔بیرونی طورپر ذات ا لجنب،ذات ا
لریہ ،رجع المفاصل اور ہر قسم کے دردوں پر مالش کر کے روئی باند ھ دیں۔
نوٹ:ولائیتی خوشبوؤں میں سے کوئی خوشبو نصف چھٹانک فی سیر شامل
کریں تو نہایت اعلیٰ ہیئر آئل تیار ہو گا۔
9.(طباشیر بنانا)
سوڈا سلی کیٹ ایک سیر ،کھاد ولائیتی ایک پاؤ،تیزاب گندھک ایک تولہ۔
کھاد کو الگ پانی میں حل کریں ۔اسی طرح سلی کیٹ کو بھی الگ پانی میں حل کریں ۔پانی اس قدر ہو کہ دونوں چیزیں باخوبی حل ہو جائیں۔اب دونوں کو باہم ملا لیں ۔پھر اس پانی میں تیزاب گندھک ملا دیں۔تمام چیزیں یک دم جم جائیں گی ۔یہ ہی طباشیر ہے جوبازار میں چھ سات روپے سیر ملتی ہے۔اصلی طباشیر بانسوںمیں سے نکلتی ہے یہ نایاب ہے۔


0 تبصرے
Please do not enter any spam link in the comment box.