Ticker

6/recent/ticker-posts

مرہمیات / پیرافین آئینٹمینٹ(مرہم مومی / زنک آکسائیڈ مرہم / بورک ایسڈ آئینٹمینٹ

 

مرہمیات

مرہمیات / پیرافین آئینٹمینٹ(مرہم مومی / زنک آکسائیڈ مرہم / بورک ایسڈ آئینٹمینٹ

جوسیکھو کسی کو سکھاتے چلو

       دیئے سے دیئے کو جلاتے چلو

سرکاری یا غیر سرکاری ہسپتالوں میں جو مختلف قسم کی مرہمیں تیار کی جاتی ہیں یا مارکیٹ میں مختلف ناموں سے خوبصور پیکنگ میں فروخت ہو رہی ہیں ان تمام کا جز وِاعظم ویزلین یا ویسلین ہی ہے۔اگر ٹھیک ٹھنگ سے اس کام کو کیا جائے تو یہ باعزت اور منافع بخش کاروبار ہے۔کئی فرموں نے اس کام سے ہزاروں روپے سالانہ پیدا کیے ہیں اور کر رہے ہیں۔پیکنگ خوبصورت ہونی چاہیے چیز چل نکلے گی۔کچھ مرہموں کے فارمولے درج زیل ہیں:

پیرافین آئینٹمینٹ(مرہم مومی)

ہارڈ پیر فین (سخت موم) تیس حصہ،وائیٹ بنزویکس(موم چھتہ) بیس حصہ،سیڑائل(سیڑک ایسڈ) پچاس حصہ،ویزلین سفید نو سو حصہ۔

تمام کو نرم آگ پر پگھلالیں اور سرد ہونے تک رگڑتے رہیں۔یہ مرہم تمام مرہموں کا جزو اعظم ہے۔اسی بنیاد کے زریعے مرہم بنانے سے مرہم کی خوبیوں میں اضافہ ہو جاتے ہے۔ویسے عام طور پر صرف ویزلین سے مرہم بنا لیتے ہیں۔

موم میں یہ صفت ہے کہ وہ زخموں کو مند مل کرتا ہے۔بیرونی آب و ہوا سے زخم کو محفوظ رکھتا ہے۔ویزلین زخم کو نرم کرتا ہے۔

زنک آکسائیڈ مرہم

زنک آکسائیڈ  (باریک کپڑے سے چھنا ہوا) ایک سو پچاس گرم،پیرافین آئینٹمینٹ یا صر ف ویزلین سفید آٹھ  سو پچاس گرام۔

تھوڑی ویزلین میں زنک آکسائیڈ ملا کر خوب رگڑیں۔پھر باقی ویزلین آہستہ آہستہ ملاتے اور رگڑتے جائیں۔جلن دار پھنسیوں کے لیے بے حد مفید ہے۔

بورک ایسڈ آئینٹمینٹ

بورک ایسڈ باریک شدہ(کپڑے سے چھنا ہوا) پانچ حصے،ویزلین سفید یا پیرافین آئینٹمینٹ پچانوے حصے۔

ترکیب تیاری حسب سابق۔زخم اور جلے ہوئے مقام کے لیے مفیدہے۔

ایسڈ سلی سلیک آئینٹمینٹ

ایسڈ سلی سلاس ایک حصہ،پیرافین آئینٹمینٹ انچاس حصہ،دونوں کو خو ب ملا لیں۔مانع عفونت ہے ۔جلدی امراض میں مفید ہے۔

مرہم گندھک

سبلائمنڈ سلفر(گندھک کے پھول) پچاس گرین،ویزلین سفید ایک اونس،دونوں کو خوب ملا لیں۔یہ مرہم قاتل جراثیم ہے۔ترخارش وغیرہ کے لیے بےحد مفید ہے۔

سینہ پر مالش کا مرہم

یہ مرہم سردیوں میں درد سینہ اور نمونیہ وغیرہ میں مل کر اور سینک کر گرم روئی باندھ دی جاتی ہے۔روئی نہ بھی باندھیں تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔دیگر پھوڑے پھنسیوں کے لیے بھی مفید ہے۔

کافور چھ اونس،منتھول آٹھ اونس،میتھل سلی سلیٹ چھ اونس،کیجوپٹ آئل دس اونس،یوکلپٹس آئل آٹھ اونس،روغن تارپین عمدہ دس اونس،ویزلین سفید سولہ پونڈ،پیرفین ہارڈ ڈیڑھ پونڈ۔

ویزلین و پیرافین ہارڈ کو پگھلا کراور اتار کر باقی اشیاء ملا دیں او چوڑے منہ کی شیشوں میں بھر لیں۔

آگ سے جلے ہوئے کی بہترین مرہم

ویزلین سفید ایک پونڈ،ہارڈ پیرافین ایک اونس،بورک ایسڈ سفوف چار اونس،پیپرمنٹ آئل تین ماشہ،کیمفر آئل نو ماشہ۔

موم اور ویزلین کو نرم آگ پر پگھلالیں اور بورک ایسڈ شامل کریں۔آخر میں دونوں آئل ملا کرچوڑے منہ والی شیشیوں میں بھر لیں۔جلے ہوئے مقام پر لگانے سے تھوڑی دیر بعد ٹھنڈک پڑ جاتی ہے۔زخم جلدی بھر جاتاہے۔بارہا کا آزمودہ ہے۔زیادہ جگہ ہو تو ململ کے کپڑ ے پر لگا کر چپکادیں۔پیپر منٹ آئل اور کیمفر آئیل آسانی سے دستیاب نہ ہون تو ان کو خارج کردیں۔یہ مرہم عام معمولی نوعیت کے پھوڑے پھنسیوں کے لیے بھی مفید ہے۔

مرہم کا ایک اور فارمولا

جلے ہوئے مقام کے لیے بہترین مرہم۔جلے ہوئے مقام پر ململ کے کپڑے پر لیپ کر کے چند بار لگانے سے آرام آجاتاہے۔زخم ہو تو بھر آتاہے۔اور پھوڑے ،پھنسیوں کےلیے بھی مفید ہے۔

سفوف بورک ایسڈ ایک حصہ،ویزلین سفید چار حصہ،ہارڈپیر افین ½ حصہ،کیمفر(کافور)1/12 حصہ۔

ویزلین و پیر افین کو نرم آگ پر پگھلائیں اور کافو ر بھی ڈال دیں اب برتن آگ سے اتار کر بورک ایسڈ ڈالیں اور جمنے تک ہلاتے رہیں۔بعد ازاں چوڑے منہ کی شیشیوں میں بھر لیں۔

Reactions

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے