Ticker

6/recent/ticker-posts

متفرق کاروباری آئیڈیاز / آئی ڈراپس / آئی ڈراپس / اصلی امرت دھارا کا صحیح نسخہ

 

متفرق کاروباری آئیڈیاز


متفرق کاروباری آئیڈیاز / آئی ڈراپس / آئی ڈراپس / اصلی امرت دھارا کا صحیح نسخہ

 امرت انجن بام

لائیکر امونیا،ایک چھٹانک،ریکٹی فائیڈ سپرٹ ایک چھٹانک،کیمفر(کافور) ایک چھٹانک،پیپر منٹ ایک چھٹانک،آئل آف لونڈر ڈیڈھ تولہ،ویزلین ڈیڈھ سیر،سب کو آپس میں ملا لیں اور کھلے منہ کی خوبصورت اور شیشیوں میں بھر لیں۔سر درد کی اکسیر دوا ہے۔ماتھے پر ہلکی مالش کریں۔

آئی ڈراپس

گھیکوار کا رس ڈیڑھ تولہ،نیم کے پتوں کا رس ایک تولہ،اشیدن چار گرین،پھٹکڑی بریاں آٹھ گرین ۔

تمام کو ملا کر کھرل کریں۔پھر شیشیوں میں ڈال لیں۔اس کے استعمال سے جملہ امراض چشم مثلاًآنکھ کا درد ،پانی وغیرہ بہنا دور ہو جاتے ہیں۔

سرمہ کافوری

مرچ سیاہ چودہ ماشہ،فلفل دراز چودہ ماشہ،زعفران اصلی  چودہ ماشہ،بالچھڑ چودہ ماشہ،رسونت سات ماشہ،کافور تین ماشہ ۔

سب کو سرمہ کی طرح باریک پیس کر ریشمی کپڑے سے چھان لیں۔صبح شام آنکھوں میں لگانے سے گرمی،سرخی،اور حدت کو زائل کر کے ٹھنڈک پیدا کرتاہے۔

سرمہ برائے ککرے روہے

چاکسو پانی میں بھگو دیں ۔جب پھول کر نرم ہو جائے تب ہاتھ سے مَل کر اوپر کا چھلکا اتار کر مغز دھوپ میں خشک کر لیں۔

پھول جست،کاجل ،دانہ الائچی ،خورد مصری کوزہ،ہر ایک چھ ماشہ لے کر سرمہ کی طرح کھرل کریں اور ریشمی کپڑے سے چھان لیں۔پپوٹوں کو الٹ کر اس کو ککروں پر لگانے سے دو چار روز میں مکمل آرام آجاتاہے۔آزمائش شرط ہے۔

اصلی امرت دھارا کا صحیح نسخہ

مشک کافور ایک تولہ،ست اجوائن ایک تولہ،روغن دار چینی ایک تولہ،پیپر منٹ ایک تولہ،الائچی کا تیل ایک تولہ۔

تمام ادویہ کو باہم ملا کر شیشی میں بند کر کے دھوپ میں رکھ دیں۔تھوڑی دیر تک پڑا رہنے دیں۔تمام اشیاء ایک روغن کی شکل اختیار کر لیں گی۔بس یہی امرت  دھارا ہے۔

بال جنم گھٹی

یہ گھٹی ایک لذیز  شیریں مشروب ہے۔جو بچے کی پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کے بچے کو تقریباً ہر مرض میں مفید ہے۔

گل بنفشہ ½ ماشہ،گل نیلو فر ½ ماشہ،گل سرخ ½ ماشہ،برگ نیم ½ ماشہ،عناب دو دانہ،دانہ مکو ½ ماشہ،سونف ایک ماشہ،ملٹھی مقشر دو ماشہ،منقی مویز دو دانہ،گودہ املتاس تازہ چھ ماشہ،مغز بادام دو دانہ،ترنجبین نو ماشہ۔

مٹی کے برتن میں دس تولہ پانی ڈال کر سب کو پکائیں ۔نصف پانی رہے جائے تو چھان کر املتاس و ترنجبین شامل کر کے دوبارہ چھان کرلیں اور بوتل میں محفوط رکھیں ۔مطابق عمر تھوڑا تھوڑا دن میں چند بار پلاتے رہیں۔یہ گھٹی ہر موسم اور ہر مزاج کے بچے کے ہر مرض میں کا م آسکتی ہے۔تجربہ شاہد ہے کہ پانچ سال کے بچے کی ہر مرض میں مفید ہے۔

کیسٹوفین

جلاب کی میٹھی ٹکیوں کے نام سے اس دوا کی تجارت ہوتی ہے۔میٹھی ہونے کی وجہ سے بچے بھی خوش ہو کر اسے کھا جاتے ہیں ۔اس سے کھل کر دست آجاتے ہیں ۔نہایت فائدہ مند تجارت ہے۔پچیس گولیوں پر مشکل چار آنے لاگت آتی ہے۔

سکرین آٹھ گرین ،کسڑ آئل عمدہ ایک اونس،عصارہ ریوند نصف اونس،سقبونیہ عمدہ ڈیڑھ اونس۔

سب کو ملا کر حسب ضرورت پانی ڈال کر لفدی بنا لیں اور بذریعہ مشین  5۔5گرین کی ٹکیاں بنا لیں۔

اگیورین

یہ دوا کراچی میں پیٹنٹ ہے۔دق اور سل کے علاوہ ہر قسم کے بخاروں میں مفید ہے۔دو اونس کی شیشی پر دو چار آنے لاگت آتی ہے۔

کونین سلفاس بارہ  گرین ،ایسڈ ٹاٹرک بارہ گرین،ایمونیا کلورائڈ بارہ گرین،پوٹاشیم برومائیڈ بارہ گرین ،اینٹی فائبرین بتیس گرین،ٹنکچر لونڈر بارہ بوند،سپرٹ کلوروفارم ایک ڈرام،آب مقطر چار اونس۔

سب کو ملا لیں۔خورا ک نصف تا دو ڈرام۔

سفوف لُولُوی

یہ سفوف   سوکھے ہوئے بچوں کے لیے واحد اکسیر ہے۔حکیم نور محمد چوہان کا بارہا کا مجرب نسخہ  کمزوری ،بچوں کو دودھ ہضم نہ ہونا ،ہرے پیلے دست آنا ،دل گھٹنا کے لیے کسی بھی وقت معجزہ سے کم نہیں ۔ہر گھر میں اس دوا کا موجود ہونا بے حد ضروری ہے۔

مروارید خالص چھ ماشہ،طباشیرکبود خالص چھ ماشہ،دانہ الائچی خورد چھ ماشہ،حجرالیہود چھ ماشہ،مغز کنول گٹہ چھ ماشہ،زیرہ گلاب چھ ماشہ،پوست ہلیلہ زرد چار رتی ،زہر مہرہ خطائی چھ ماشہ،رومی مصطگی  چھ ماشہ،درق نقرہ چھ ماشہ۔

سب کو روح گلاب میں کھرل کر کے باریک سفوف تیار کریں ۔خوراک دو رتی صبح دو رتی شام ۔ہمراہ شربت روح افزا استعمال کرائیں اور قدرت کا ملہ کا کرشمہ دیکھیں۔

حَب ہِیضہ

یہ گولیاں ہیضہ کے لیے نہایت زور اثر ثابت ہوئی ہے۔قابل قدر اور بے نظیر تحفہ ہے۔

سونٹھ ڈیڑھ رتی ،فلفل سرخ نصف رتی ،ہینگ خالص نصف رتی ،افیم خالص نصف رتی ،کافور اصلی نصف رتی ۔

سب کو ملا کر ایک گولی تیار کریں اسی حساب سے زیادہ گولیاں تیار کرسکتے ہیں۔بوقت ضرورت ایک گولی ہمراہ بدرقہ مناسبہ ایک ایک گھنٹہ کے وقفہ سے استعمال کرائیں جب دست آنا  بند ہو جائیں تو دوائی بھی بند کر دیں۔

شربت فولاد بنانے کی آسان ترکیب

فی زمانہ پاکستان و ہندوستان میں شربت فولاد کافی مقدار میں فروخت ہو رہا ہے۔ایک فر م نے اس نام کا شربت بنا کر کافی روپیہ کمایا ہے۔اس کی دیکھا دیکھی اور بہت سی فرمیں عالم وجود میں آئیں ۔ذیل کا شربت نہ صرف یہ کہ ارزاں اور جلد تیار ہونے والا ہے۔بلکہ بھوک کو بڑھاتاہے۔جسمانی کمزوریوں کو دور کر کے نئی زندگی بخشتا ہے۔

اگر مدتوں شاگردی کر کے لاکھوں روپیہ بھی خرچ کریں تو یہ دل کا راز کوئی نہیں بتائے گا ۔ہمارا دعوٰی ہے کہ اس شربت کو کسی بھی کمپنی کے شربت فولاد کے مقابلے میں شکست نہیں ہو گی۔

کھانڈ کا سادہ شربت پکا کر نصف  سیر لے لیں اور گرم گرم میں ہی ایمونیا سائیڑس وِد آئرن دس ماشہ چونسٹھ بوند،ٹنکچر نکس وامیکا ملالیں۔شربت فولاد تیار ہے۔اب  اسے خوبصورت لیبل ،جاذب نظر پیکنگ اور سائینٹیفک اشتہار بازی سے آپ اپنی مارکیٹ بنا سکتے ہیں۔

بچھو کاٹے کا زہر دور کرنے کا فارمولا

کروٹن آئل (تیل جمال گوٹہ) تین ماشہ،روغن دار چینی ایک تولہ۔

دونوں کو ملا لیں اور ڈنگ کی جگہ پر روئی کی پھریری سے لگائیں۔سکون ہو گا۔تھوڑ ی تھوڑی دیر بعد دو تین دفعہ لگائیں۔

زہریلے جانوروں کے کاٹے کا علاج

تیل مٹی ایک بوتل ،پٹرول نصف بوتل،کافور چار اونس،ست اجوائن دو اونس،کاربالک ایسڈ ڈیڑھ اونس۔

کافور اور ست اجوائن کو کھر ل کریں اور تھوڑا تھوڑا پٹرول شامل کرتے جائیں۔بعدہ مٹی کا تیل اور آخر کاربالک ایسڈ ملا دیں ۔ مقام متاثرہ پر لگائیں ۔فوراً سکون ہو گا۔یہ دوا جہاں چھڑکی جائے گی وہاں مچھر ،کھٹمل ،بچھو،سانپ اور مکھی وغیرہ نہیں آئیں گے۔


Reactions

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے