گوند سازی (والیم نمبر1)
بڑے
بڑے دکانداروں ،دفتروں کچہریوں اور وکلاء کے دفتر میں لفافہ پیکٹ جوڑنے کے لیے جو
گوند استعمال ہوتاہے اس میں یہ خوبی ہوتی ہے کہ مہینوں تک خراب نہیں ہوتا۔اس کا
بنانا آسان ہے۔شیشیاں پلاسٹک کی یا کانچ کی بنوائی جاسکتی ہیں۔یا بازار سے خریدی
جاسکتی ہیں۔ان پر اپنی فرم کا لیبل لگا کر فروخت کیا جاسکتاہے۔
گوند
گوند
کی بہت سی اقسام ہیں۔اس جگہ جو کچھ لکھا جارہا ہے و گوند کیکر ،ببول کے بارے میں ہے ۔میرا مطلب وہ گوند نہیں ضمغ
عربی کہتے ہیں اور جس میں مختلف رنگوں کے علاوہ ببول کا چھلکا بھی کافی مقدار میں
ملا ہوتاہے۔بلکہ میری مراد ایک خاص گوند ببول سے ہے جو ساؤتھ افریقہ سے آتا ہے۔نہ
نیم شفاف ایک ایک دو انچ قطر کے گولی
ٹکڑوں میں ملتا ہے۔جس میں زرہ برابر بھی چھال نہیں چپکا ہوتا بڑے بڑے کرسٹل ہوتے
ہیں۔یہ کپڑے کے سبز رنگ میں بھی کام آتاہے۔افریقہ کے جنگلات سے حاصل کیا جاتاہے۔بہت
پختہ گوند ہے۔اس میں ایک خوبی یہ بھی ہے کہ مہینوں تک خراب نہیں ہوتی ۔اس کے برعکس
ضمغ عربی میلی اور اس میں جلدی سڑاند پیدا ہو جاتی ہے۔مگر جس گوند کا زکر کیا
جارہا ہے۔یہ بہت پرانا پختہ ہوتاہے۔اس کے ظاہری و باطنی اوصاف بہت ہیں۔ولایت سے
شیشیوں میں بند ہو کر جو گوند کا لعاب آتا ہے اور جسے "آفس گم " کہا
جاتاہے وہ یہی گوند ہوتا ہے۔اب ولایتی کے مقابلے پر پاکستان میں بہت سی فیکڑیاں یہ
گوند پیدا کرتی ہیں۔اور یہاں اس کی بہت کھپت ہے۔یہ گوند آپ بازار سے خرید لیں اور
نیم گرم پانی میں حسب ضرورت بھگو دیں۔چند گھنٹوں بعد یا دوسرے دن اچھی طرح گھول کر
لعاب حاصل کریں۔یہ نہایت شفاف ہو گا۔اسے ململ میں سے چھان لیں اب اس کو کسی بھی
ولایتی گم سے ملا کر دیکھیں کوئی فرق نہیں ہو گا۔اسے محفوظ رکھنے کے لیے اس میں
½ تا ایک حصہ سلی سلک ایسڈ یا زنک سلفیٹ ایک تا ڈیڑھ حصہ شامل کریں۔سلی سلک
ایسڈ گرم پانی میں حل کریں۔مذکورہ مقدار سو حصہ گوند کے لیے ہے۔اسے ایک بار پھر
چھان لیں۔بس اعلیٰ درجہ کا "آفس گم " تیار ہے۔پیکنگ کے لیے بازار سے یا
کسی دفتر میں ایسی کوئی شیشی دیکھ لیں اور تیار کر لیں۔آج کل نئی نئی اقسام کی
پلاسٹک کی شیشیاں بازار میں نظر آتی ہیں۔کارک کی جگہ ربڑ کی ٹوپی ہوتی ہے۔برش یا
انگلی سے گوند لگانے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ شیشی کی جھکا کر اور دبا کر اس ربڑ کی ٹوپی سے گوندنکال لی جاتی ہے۔اس قسم
کی شیشیاں خود آرڈر دے کر پلاسٹک فیکڑیوں سے بنوائی جاسکتی ہیں اور بازار سے خریدی
بھی جا سکتی ہیں۔
بازار
میں ایک دودھیا رنگ کی گم فروخت ہوتی ہے۔یہ اس طریقہ سے بنوائیں کہ مذکورہ بالا
گوند کا پتلا لعاب بنا کر الگ رکھ لیں۔اب
کسی چلمچی یا قلعی دار برتن میں حسب ضرورت ڈکسٹرین ڈالیں اور قدرے پانی ملا کر
گھول لیں یہ دودھ کی طرح ہو جائے گا ۔اب اس کو نرم آگ پر رکھ کر پکائیں تاکہ لئی
بن جائے ۔اب اس ڈکسڑین سے بنی ہوئی لئی میں لعاب گوند ڈالیں اور حل کرتے
جائیں یہاں تک کہ مائع کی طرح ہو جائے ۔نہ
زیادہ پتلا نہ زیادہ گاڑھا۔نمونہ کے لیے بازار سے ایک شیشی خرید کر دیکھ لیں اس
میں پھپھوندی وغیرہ لگنے سے بچانے کے لیے مذکورہ بالا جراثیم کش کوئی دوا ملا کر
محفوظ کر لیں ۔آفس گم تیار ہے۔
گم پاؤڈر
مذکورہ
بالا گوند پانچ سیر لیں ۔نصف اونس کاربالک ایسڈ(کرسٹل ) کو دو اونس پانی میں ملا
کر گوند کی ڈلیوں پر چھڑک دیں (ہاتھ سے نہیں نپت نپت کر کے ہموار جگہ میں پھیلا
دیں)۔دوسرے دن چار اونس زنک آکسائیڈ ملا کر سیٹنگز مشین میں میدہ کی طرح پوڈر بنوا
لیں۔سفید رنگ کا گم پوڈر تیار ہو گا۔جس میں جراثیم کش دوا اور محفوظ رکھنے والی
دوا ملی ہے۔اس کے پیکٹ بنا لیں اور لیبل لگا کر فروخت کریں۔ایک اونس ایک گوند
دانی کے لیے کافی ہے۔گوند کی شیشی ایک ڈیڑھ
کی روپے کی ملتی ہے۔مگر یہ پوڈر دو تین آنے میں اتنا ہی کام دے سکتا ہے یہ بھی
شفاف ہو گا۔
سیال گوند
سیال
گوند بنانے کے لیے گوند کو جوکوب کر لیں اور اسی تناسب سے ادویات ملا کر نیم گرم
پانی اس قدر ملائیں کہ گوند ڈوب جائے ۔دوسرے دن گھوٹ لیں اور مزید نیم گرم پانی
ملائیں کہ گاڑھا لعاب ہو جائے ۔اب اس کی پیکنگ کریں ۔پیکنگ کے لیے دو تین شیشیوں
کی اشکال ملاحظہ فرمائیں۔
ولائیتی گوند کا صحیح فارمولا
ولائیتی
گوند تیار کرنے کے لیے کھانڈ ،گوند کیکر ،نشاستہ
پانی اور تیزاب گندھک کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔گوند لیس پیدا کرنے کے لیے نشاستہ
سفیدی لانے کے لیے اور گندھک کا تیزاب اسے محفوظ رکھنے کے لیے پانی اسے پتلا رکھنے
کے لیے چینی کی موجودگی اسے کاغذ پر یکساں طور پر پھیلانے میں مدد دیتی ہے۔
ذیل
میں چند نسخے درج کیے جارہے ہیں۔یہ بڑی کارآمد چیز ہے۔
گم
اریسبک(پسا ہوا گوند) چار تولہ،نشاستہ تین تولہ،چینی سفید ایک تولہ،تیزاب گندھک دو
قطرے ،ابلتا ہوا پانی حسب ضرورت۔
باریک
پسا ہوا گوند بی پی کوالٹی ،بازار سے
انگریزی دوا خانوں سے لے لیں۔اس میں نشاستہ اور چینی ملا کر ابلتا ہوا پانی اس قدر
ملائیں کہ تمام اشیاء یک جان ہو کر شہد کی مانند گاڑھی ہو جائے ۔اب اس میں تیزاب گندھک
ملا کر شیشیوں میں بھر لیں اور خوبصورت لیبل لگا کر فروخت کریں۔
دیگر نسخہ آفس پیسٹ
نشاستہ
ایک پونڈ،سلی سلک ایسڈ ½ اونس،گوند کتیرا
تین اونس،تیل لونگ ڈیڑھ اونس،گوند ببول بارہ اونس،پانی ½ گیلن۔
نصف
پانی میں دونوں گوندیں آگ پر رکھ کر گرم
کر کے حل کریں۔بقایا پانی میں نشاستہ ملاؤ اور ہلاتے جاؤ اس کے بعد ایسڈ سلی سلک
اور روغن لونگ جو کہ پہلے ہی تھوڑے سے پانی میں حل کر لیے گئے ہوں۔یک جان ہونے پر
اتار لو۔جس وقت معمولی گرم ہو کھلے منہ کی شیشیوں میں بھر لیں اور فروخت کریں۔
دیگر نسخہ
گوند
کتیرا چار تولہ ،ڈکسٹرین چار تولہ،گوند کیکر آٹھ تولہ،میدہ چوبیس تولہ،سلی سلک
ایسڈ ½ تولہ ،پانی دو سیر ۔
تمام
اجزاء اچھی طرح ملا کر ایک سیر پانی میں حل کریں اور آگ پر رکھ کر گرم کریں۔اگر اس
میں پھٹکیاں پڑ جائیں تو انہیں اچھی طرح حل کریں۔اب باقی ایک سیر پانی بھی دھار
باندھ کر ملا لیں۔جب اس کی عمدہ اور اچھی لئی بن جائے تو لونگ کے تیل کے چند قطرے ملا کر شیشیوں میں
بھر لیں اور فروخت کریں۔
دیگر بالکل سادہ نسخہ
میدہ
نصف سیر،پھٹکڑی پسی ہوئی نصف چھٹانک،پانی دو سیر ،لونگ کا تیل تیس قطرے ،کاربالک
ایسڈ پندرہ قطرے۔
میدہ
اور پھٹکڑ ی کو پانی میں گھول کر چھان لیں اور پکائیں۔ جب حسب خواہش لئی سی بن
جائے تو ڈھک کر رکھ دیں۔سرد ہونے پر کاربالک اور تیل ملا کر پیکنگ کر لیں۔بہترین
چیز ہے۔

0 تبصرے
Please do not enter any spam link in the comment box.